’آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا‘، وکی کوشال کی فلم ’چھاوا‘ کا 600 کروڑ روپے کا بزنس


بالی سٹار وکی کوشال اور رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر ہے اور انڈیا میں چھ سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم مراٹھا جنگجو چتراپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چتراپتی سانبھاجی مہاراج کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔پشپا ٹو اور ستری ٹو کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔وکی کوشال کے والد شام کوشال بالی کے ایکشن ڈائریکٹر ہیں اور انہوں اس فلم کو بلاک بسٹر بنانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ پارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’600 ناٹ آؤٹ، چھاوا نے 600 کروڑ کا مارک عبور کر لیا۔ پشپا ٹو ستری ٹو کے بعد چھاوا سنگ میل عبور کرنے والی تیسری ہندی فلم بن گئی۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ چھاوا کو محبت دینے کے لیے رب کا اور سب کا شکریہ۔‘اگرچہ اس فلم نے انڈیا میں چھ سو کروڑ کمائے ہیں لیکن عالمی سطح پر اس کی کمائی اس سے زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس کا بزنس 807 کروڑ ہے۔ٹریڈ اینالسٹ ترن ادارش نے اس کی تصدیق کی اور اس فلم کے انڈیا میں بزنس کا بریک اپ پوسٹ کیا۔    View this post on Instagram           A post shared by Sham Kaushal (@shamkaushal09)فلم میں سانبھاجی مہاراج کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا۔‘ڈائریکٹر لکشمن اوتیکار کی فلم چھاوا نے بہترین پرفارمنس، گرفت میں لینے والی کہانی اور اے آر رحمن کے میوزک سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچا۔ وکی کوشال اور رشمیکا مندانا کے علاؤہ فلم میں اکشے کھنہ، اشوتوش رانا اور دیویا دتا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

کچھ سائے گھر آگئے تھے تو سیریز بند کردی۔۔ ازلان شاہ اور وریشہ ہر مہینے یوٹیوب سے کتنے پیسے کماتے ہیں؟

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی