بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا


پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بگ بیش لیگ کے سیزن 15 میں ڈیبیو کریں گے، بابراعظم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز ’سڈنی سکسرز‘ کے ساتھ مکمل سیزن کا معاہدہ ہوا ہے جس کی تصدیق فرنچائز نے کردی ہے۔ سڈنی سکسرز کے مطابق بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں ان کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے، فرنچائز نے بتایا کہ لیگ کے قوانین کے تحت کوئی بھی ٹیم ڈرافٹ سے قبل کسی بھی ایک انٹرنیشنل پلیئر کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرسکتی ہے۔سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر بابر اعظم نے کہا کہ اس ٹیم کا حصہ بننے پر فخرمحسوس کر رہا ہوں، ورلڈ کلاس بیٹر اسٹیون اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنےکے لیے پُرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔سڈنی سکسرز کے جنرل مینجر ریچل ہائینز نے بابر اعظم کو سکسرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اورانتہائی تجربہ کار کھلاڑی بابراعظم ہماری ٹیم کے لیے نہایت قیمتی اثاثہ ہیں، وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور ثابت شدہ لیڈر ہیں، پُر امید ہیں کہ فینز بابراعظم کو سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے سیزن 15 کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور اسامہ نے رجسٹرڈ کروا لیا ہے جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثنا بھی بگ بیش لیگ سیزن 15 کھیلنے کی خواہشمند ہے۔بی بی ایل سیزن 15 کا ڈرافٹ 19 جون کو شیڈول ہے، جبکہ سیزن کا آغاز دسمبر 2025 کے وسط میں ہوگا اور اختتام جنوری 2026 کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی