اتنا مسئلہ ہے تو گھر کے کام خود کر لیا کرو۔۔ ندا یاسر کی ملازمہ کی چوری کا قصہ سن کر صارفین کے کان پک گئے ! کھری کھری سنا دیں


”ندا باجی کے گھر جتنی چوریاں تو شاید پورے کراچی میں نہ ہوئی ہوں“ ”ایسا شو ہونا چاہیے جس میں ندا صرف اپنی چوریوں کی داستانیں سنائے“ ”جیسے ہی کوئی عورت اپنی نوکرانی کا ذکر کرے، ندا کا صدمہ تازہ ہو جاتا ہے“ ”ندا اور ان کی نوکرانیوں کی پیاری سی چوری کہانیاں“ "اتنا مسئلہ ہے تو خود کام کرلیا کرو بہن، بس جب تنخواہ دینے کا وقت آئے تو ملازمہ چور بن جاتی ہے" یہ تبصرے ہیں ان سوشل میڈیا صارفین کے جنہوں نے حالیہ دنوں ندا یاسر کو اُن کی نوکرانی کی چوری کی ایک اور کہانی سنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ پاکستان کے مقبول ترین مارننگ شو "گڈ مارننگ پاکستان" کی میزبان ندا یاسر پچھلے سترہ سال سے ہر صبح ناظرین کو جگانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔ شوبز سے لے کر گھریلو خواتین اور سینیئر اداکاراؤں تک، وہ ہر کسی کو اپنے شو کا حصہ بناتی ہیں۔ لیکن حالیہ قسط میں ندا یاسر نے ایک بار پھر اپنی نوکرانی کی چوری کی کہانی سنا دی، اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا۔ ندا یاسر نے بتایا، "جب میرے بچے چھوٹے تھے، میری ایک دوست نے اپنی نوکرانی کی ماں کے حوالے سے ایک کام والی کی سفارش کی۔ میری دوست کی نوکرانی اُن کے بچوں کو اسکول سے لاتی تھی، اور اُن کا اسکول میرے گھر کے قریب تھا۔ ایک دن میری دوست نے پوچھا کہ کیا اُس کی نوکرانی اسکول کے وقت میرے گھر انتظار کر سکتی ہے؟ میں نے بنا سوچے فوراً اجازت دے دی۔ لیکن پھر وہی نوکرانی میرے گھر سے لیدر جیکٹس اور قیمتی سامان چُرا کر لے گئی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ ہر وقت ہاں کہنا بھی ٹھیک نہیں۔" یہ کہانی جہاں ندا یاسر کے لیے ایک تلخ یاد ہو سکتی ہے، وہیں سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نیا مذاق بن گئی۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، "لگتا ہے ندا بانی ہر دوسرے دن کسی نئی چوری کا شکار ہو جاتی ہیں، شو کے بجائے اب ’چوری کی یادیں‘ شروع کر دیں۔" کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ ندا یاسر کے گھر کو سیکیورٹی کمپنیز کو ماڈل کیس کے طور پر دیکھنا چاہیے کیونکہ اتنی وارداتیں شاید کسی فلم میں بھی نہ ہوں۔ جب بھی کوئی مہمان خاتون نوکرانی کا ذکر کرے، ندا فوری طور پر اپنی نئی یا پرانی چوری کی داستان شیئر کرنے کو تیار نظر آتی ہیں۔ یاد رہے کہ ندا یاسر اپنے شو میں اکثر گھریلو مسائل، رشتوں اور سماجی معاملات پر بات کرتی ہیں، لیکن ان کی نجی زندگی کی بار بار کہانیاں، خصوصاً نوکرانیوں سے متعلق، اکثر انٹرنیٹ پر دلچسپ بحث کا باعث بن جاتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عمارہ چوہدری کے ساتھ تنہائی میں کون سا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہتے ہوئے ہونے والا خوفناک واقعہ بتا دیا

آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

مسلمان عورتوں کو گمراہ نہ کرو۔۔ حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق بیان صارفین کو غصہ کیوں دلا گیا؟

مشہور لکھاری صائمہ اکرم چوہدری کا بھارتی فلم 'سیارہ' پر دلچسپ رد عمل

حمزہ علی عباسی کا حجاب سے متعلق متنازع بیان، مذہبی حلقہ شدید غم و غصہ

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے دیوانے نکلے

سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ۔۔ اب حالت کیسی ہے؟ ویڈیو

سیل کے کپڑے پہننے سے فیشن نہیں ہوتا۔۔ ندا یاسر کے مشہور برانڈ کے کپڑے پہننے پر صارفین ہتھے سے کیوں اکھڑ گئے؟

سارا دن اکیلی بے ہوش پڑی رہی۔۔ تنہا فلیٹ میں رہنے والی عمارہ چوہدری ہوش میں کیسے آئیں؟

مہندی اور میک اپ لگا کر موت کی خبر۔۔ نشو بیگم کے کون سے داماد انتقال کرگئے؟ خبر دینے کے انداز نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

اتنا مسئلہ ہے تو گھر کے کام خود کر لیا کرو۔۔ ندا یاسر کی ملازمہ کی چوری کا قصہ سن کر صارفین کے کان پک گئے ! کھری کھری سنا دیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی