یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: متاثرہ ملازمین کے لیے 20 ارب کا پیکیج


وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ہونے والے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 20 ارب روپے کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔ مستقل ملازمین کو پیکیج لینے یا کسی دوسرے ادارے میں ایڈجسٹ ہونے کا اختیار دیا جائے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسٹورز بند نہیں ہوں گے لیکن اب فیصلہ کچھ اور کیا گیا ہے۔ اس پر رانا تنویر حسین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت چھوڑنے کے بعد کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کیے گئے اور ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کر دیے گئے۔ رانا تنویر حسین نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے 20 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دینے کے بجائے وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحقین کو براہِ راست نقد فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اشیا خرید سکیں۔ آصفہ بھٹو اور دیگر ارکان نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے بجائے مزید مستحکم بنایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب پولیس کا پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے کتوں اور گھوڑوں کے استعمال کا اعلان

’مار دیں مگر واپس نہیں جائیں گے‘، افغان باشندے اسلام آباد کے پارک میں مقیم

انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘

پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں: شہباز شریف

عرب لیگ کی نتن یاہو کے گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت: ’ایسے بیانات توسیع پسند اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں‘

کہیں حبس اور کہیں بارش، 14 اگست کو پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، ’عمران خان کی کال کو دھچکا‘

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شہباز شریف کا خطاب

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شبہاز شریف کا خطاب

یوکرین میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کرنے کی صورت میں روس کو ’سنگین نتائج‘ بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے تیار ہے، زیلنسکی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بیان

باجوڑ میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘: ’خیمہ بستی میں بیٹھے لوگ مانگنے والے نہیں، لاکھوں کی جائیداد آپ کے کہنے پر چھوڑ آئے ہیں‘

امریکہ، پاکستان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات، ’مشترکہ اعلامیہ مثبت اور پرجوش‘

خیبر پختونخوا کے لوگو میں الٹا چاند، کابینہ میں انکشاف

باجوڑ میں کرفیو میں نرمی، بازار کھل گئے، مسلح شہریوں کا پہرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی