آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ اور گڈ گورننس پر عمل پیرا ہے۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سو فیصد میرٹ پر 16 ہزار بھرتیاں کیں، انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں بھرتیوں کے عمل میں کوئی ایک سیاسی سفارش ثابت کرے، تمام محکموں، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر ایٹا کے ذریعے ہوں گی۔ خیبر پختونخوا میں کوئی نوکری سیاسی سفارش پر نہیں ملے گی، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کرپشن کے ثبوت لائیں حکومت کارروائی کرے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی دی ہے، مینڈیٹ چوری کر کے وزیر اعلی بننے والی مجھے مشورے دیتی ہے، مجھے مشورے دینے سے پہلے اپنے صوبے کا حال دیکھے، صحت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ سرمایاکاری ہو رہی ہے، پنجاب سب سے نیچے ہے، خیبر پختونخوا میں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی، اس پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے اور آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے، پاکستان کا قرضہ 80 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ ہمیں مشورہ دینے والے پاکستان کو ڈبو رہے ہیں، ڈالر کو مصنوعی طور پر روکا گیا ہے، عمران خان کہتے تھے یہ مائنز لگا رہے ہیں، جب ڈالر کو فری فلوٹ پر چھوڑیں گے تو یہ 300 روپے سے اوپر جائے گا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور ادارے عمران خان کو جھکانے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگے ہوئے ہیں، قائد عمران خان کی بہنوں کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، جنہوں نے ہمارے مینڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی وہ مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، کچھ ٹاؤٹس میڈیا پر بیٹھ کر ہمیں گولیاں چلانے سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا ہے، آزادی یا موت، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، عمران خان نے مذاکرات یا احتجاج کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دی ہے، ان اکابرین سے ملاقات کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہاٹ میں گرلز کیڈٹ کالج، کوہاٹ یونیورسٹی میں گرلز کیمپس کے قیام کے علاوہ کوہاٹ میں 1000 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

بونڈائی ساحل پر ’باپ اور بیٹے‘ کی فائرنگ سے 15 ہلاکتیں: حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، وزیرِ داخلہ

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی