انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں خاتون کی دریا میں کودنے کی ویڈیو: ’جب کوئی پریشان ہو تو اسے سُنیں، احساسات کے اظہار کا موقع دیں‘


Getty Imagesدریائے چناب میں ڈوڈہ کے مقام پر لڑکی کی تلاش کا کام جاری ہے (فائل فوٹو)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون کو دریا میں کودنے سے قبل الوداع کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان خاتون کا تعلق انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع ڈوڈہ سے ہے۔ خاتون کے اہلخانہ اور مقامی سرکاری حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی تلاش کا کام جاری ہے۔مقامی حکام کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں اتوار کی دوپہر 20 سالہ لڑکی شہر سے اپنے گاؤں محالا جا رہی تھیں کہپریم نگر کے قریب شیوا ڈل پُل کے پاس وہ گاڑی سے اُتریں اور اُترتے ہی پُل کی ریلنگ سے لٹکتے ہوئے الوادع کہنے کے انداز میں اپنا ہلایا اور دریا میں کود گئیں۔واقعے کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور تیز بہاؤ والے دریائے چناب میں لڑکی کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی نے ’دریا میں کودنے سے چند منٹ قبل انھیں فون کیا تھا۔‘دوسری جانب واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں خاتون کو پُل کی ریلنگ سے لٹکے ہوئے ہاتھ ہلا کر ’بائے بائے‘ کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈوڈہ میں وکیل اور سماجی رضاکار ایڈووکیٹ بابر حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ خاتون ’گذشتہ کئی ماہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اپنے گاؤں سے اکثر کونسلنگ کے لیے ڈوڈہ شہر آتی تھیں۔‘دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون کے ایک رشتہ دار وِجے نے بھی تصدیق کی کہ ’وہ ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہی تھیں۔‘انھوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کی کہ خاتون ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر دریا میں گری تھیں۔خاتون کے دریائے چناب میں کودنے کے بعد سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحثاس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ اور پریشان کر دیا ہے۔خاتون کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی صارفین نے واقعے پر دُکھ کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے رجحان پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں صارفین نے خاتون کے اہلِخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے دعا بھی کی۔بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ ’زندگی میں مشکلات کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، انسان کی زندگی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتیں۔‘نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟ وہ گاؤں کہ جہاں پر شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے کی وجہ سے لڑکے خودکشی کر رہے ہیںکہیں آپ کے بچے بے جا پابندیوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تو نہیں؟اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘گرودایال سنگھ نامی ایک ایکس صارف نے لکھا ’لوگ انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں سمجھ ہی نہیں سکتا کہ ویڈیوز بنانے کے معاملے میں لوگ اتنی غفلت کیوں برت رہے ہیں۔‘موہت کمار نامی ایک ایکس صارف نے واقعے کو ’انتہائی افسوسناک اور دلخراش‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ اُن کے اہلِخانہ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ سہنے کی طاقت دے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’دعا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی کوششیں کامیاب ہوں اور وہ جلد مل جائیں۔‘تنصیف انصاری نے ایکس پر لکھا کہ ’زندگی میں مشکلات کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، انسان کی زندگی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتیں۔‘ایک اور سوشل میڈیا صارف نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ایسا لگتا ہے کہ خاتون کسی پریشانی سے گزر رہی تھیں، اسی لیے انھوں نے (مبینہ طور پر) اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ایسا کرنا بالکل درست نہیں ہے۔‘شگفتہ خان نے خاتون کے اہلِخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ دعا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیم کی تلاش کامیاب ہو۔‘انو یادو نامی سوشل میڈیا صارف نے اس واقعے کو ’انتہائی دلخراش‘ قرار دیا۔Getty Imagesپریتی نامی اور ایکس صارف نے بھی اپنی پوسٹ میں اہم سوالات اُٹھائے اور لکھا کہ ’یہ دل خراش واقعہ ایک بار پھر یہ سوال اٹھاتا ہے کہ آج کی نوجوان نسل معمولی یا عارضی نظر آنے والے ذہنی دباؤ کے سامنے اتنا انتہائی قدم کیوں اٹھا لیتی ہے؟ کیا نوجوانوں کو اپنے مسائل بیان کرنے، اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور مشکل وقت میں کسی کی توجہ اور ساتھ ملنے کے لیے مناسب ماحول میسر نہیں؟‘ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ نوجوان، جنھیں ابھی زندگی کو سمجھنے کا بمشکل موقع ہی ملتا ہے، اس طرح کی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ لوگ ان کے ساتھ اتنی سختی سے پیش آتے ہیں کہ وہ دل توڑ دینے والے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور محسوس کرنے لگتے ہیں۔‘انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم، جب کوئی شخص جذباتی طور پر کمزور اور پریشان ہو تو اسے وقت دیں۔ اس کی بات سنیں۔ اسے اپنے احساسات کا اظہار کرنے کا موقع دیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

راولپنڈی کی بہنوں کا AI کی دنیا میں کارنامہ: انسانی جذبات اور یادوں کو سمجھنے والی ایپس تیار

’یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں، انسانوں کا خاتمہ ممکن ہے‘: اینتھروپک کے محقق کا استعفی اور اے آئی سے جڑے نئے انکشافات کیوں زیرِ بحث ہیں؟

نظام لوہار: قصور میں دفن انگریز افسر کا قاتل پنجاب کا ڈاکو یا ’قومی ہیرو‘؟

ڈینم جینز اور جیکٹ سے شیگ ہیئر کٹ تک: 80 کی دہائی کا ’وائرل فیشن‘ کیا اے آئی سے پہلے ہی مقبول ہو رہا تھا؟

باس کی طرف سے آنے والا پیغام جو آپ کو کنگال بنا سکتا ہے: ’باس سکیم‘ جس کے میسج پر اکاؤنٹنٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپیہ ٹرانسفر کر دیا

40 سال سے کم عمر اور بظاہر صحت مند افراد ہارٹ اٹیک کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟

40 سال سے کم عمر اور بظاہر صحتمند افراد ہارٹ اٹیک کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟

یمنی میزائل پروگرام سے روسی ڈرونز اور اماراتی مہم تک: کلاڈ کوڈ کیا ہے اور اسے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کون استعمال کر رہا ہے؟

جب جناح فلم کی شوٹنگ کے دوران ہالی وڈ اداکار کرسٹوفر لی حقیقت میں رو پڑے

مامیہ شاہ جعفر: ’جب آپ کو اپنے لباس پر جوابدہ ہونا پڑے، تو آپ کے اندر بہت کچھ بدل جاتا ہے‘

’ہماری بھی نقل کی‘: ایپل کے پہلے فولڈیبل آئی فون ’ڈوؤ‘ پر سام سنگ کا طنز

ڈرون حملوں کا خطرہ، خیبر پختونخوا پولیس نے یوکرین کی حکمت عملی اپنا لی

’ڈوؤ‘: ایپل کمپنی کا پہلا اور ’سب سے مہنگا‘ فولڈ ایبل آئی فون

’ڈیو‘: ایپل کمپنی کا پہلا اور ’سب سے مہنگا‘ فولڈ ایبل آئی فون

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی