منہ تو دھو لو بہن! اداکارہ نمرہ خان کی اسکن کیئر روٹین دیکھ کر لوگوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے، دیکھئے ویڈیو


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کئی برسوں سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور وہ اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں۔ نمرہ خان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور خاص طور پر وہ میک اپ اور جلد کو تر و تازہ رکھنے کے حوالے سے مداحوں سے ٹپس شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ جیسا کہ حال ہیں میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کے کچھ راز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے مگر صارفین کو وہ راز کچھ خاص نہ لگے۔ نمرہ خان میشن (میک اپ برانڈ) کی مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی سکن کیئر روٹین شیئر کی۔ نمرہ خان نے اپنا میک اپ ہٹا کر شروع کیا اور اس نے اپنا ہاتھ ناریل کے تیل کی بوتل میں ڈبویا اور اس تیل کو میک اپ اتارنے کے لیے چہرے پر لگانا شروع کیا۔ بعد ازاں انہوں نے چہرہ مسح کرنے کے بعد موئسچرائزر لگایا اور اپنا چہرہ نہیں دھویا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی دیگر مصنوعات کو چہرے پر لگایا۔ یہ دیکھنے کے بعدانٹرنیٹ صارفین نمرہ خان کی اسکن کیئر کی تجاویز سے زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تیل کا استعمال کرنے کے بعد اپنا چہرہ نہ دھونا غیر صحت بخش ہے جبکہ دوسروں نے شکایت کی کہ ناریل کا تیل کامیڈوجینک ہے اور اسے چہرے پر بالکل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

مزید خواتین کی خبریں

کاش ماں باپ کی اور خدمت کرلیتا۔۔ ابرار الحق کن دو غریب آدمیوں سے معافی مانگنا چاہتے ہیں؟

میں نے 7 طلاقیں کروائی ہیں ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی کو صارم برنی کے خلاف کر دیا؟ انصار برنی نے حقیقت بتا دی

انشاء اللہ عامر کو جلد انصاف ملے گا اور۔۔ یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری کی خبر شیئر کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کیا لکھا؟

ہم ایک دوسرے کی طاقت بنے کیونکہ۔۔ ایک ساتھ مقابلے کا امتحان کیسے پاس کر لیا؟ نئی مثال قائم کردی