میں نے 7 طلاقیں کروائی ہیں ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی کو صارم برنی کے خلاف کر دیا؟ انصار برنی نے حقیقت بتا دی


انصار برنی اور صارم برنی مشہور پاکستانی انسانی اور سماجی کارکن ہیں۔ انصار برنی 2007 سے 2008 تک پاکستان کی کابینہ میں انسانی حقوق کے سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال دونوں بھائیوں میں کافی اختلافات ہیں جو 2012 میں کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئے۔ اب، دونوں بھائی ایک دوسرے سے نہیں ملتے، تاہم، دونوں کامیابی سے اپنا کام سر انجام دے ہیں۔ چند روز قبل انصار برنی نے اسد اعجاز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ وہاں انہوں نے اپنے بھائی صارم برنی کے ساتھ اختلافات کی وجہ بتائی۔ انصار برنی نے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ، وہ میرا بھائی ہے، ہابیل اور قابیل بھی بھائی تھے، میں ان کی خوشیوں کے لیے دعا گو ہوں وہ اپنے گھر میں خوش و خرم رہیں، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ ساتھ ہی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمیں اپنے سیکھانے والے کو نہیں بھولنا چاہیے، اگر ہم ان کے خلاف جائیں تو ہم سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ، ہمارے اختلافات کی اصل وجہ جعلی شادیاں اور مارننگ شوز میں موافقت تھی۔ مارننگ شوز میں ہونے والی شادیاں سراسر جعلی اور خالص ڈرامہ تھیں، میں نے خود اب تک سات طلاقیں کروائی ہیں۔ کتنے کیس تو خود چل کر میرے پاس آئے ہیں جن کی پھر میں نے طلاق کروائی اور اس بات کی تحقیق کروائی۔ بھائی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئےانصار برنی کا کہنا تھا کہ، اپنے بھائی صارم برنی کو ایک لائیو ٹی وی شو میں شرکت کرنے پر این جی او سے برطرف کر دیا تھا، جس میں ایک ہندو لڑکے کو اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا اور پھر اسکی شادی ایک مسلمان لڑکی سے کروا دی، جو ٹی وی شو کی میزبان اور صارم برنی کا بنایا ہوا ڈرامہ تھا۔

مزید خواتین کی خبریں

معصومہ بلکل معصوم نہیں، اور ۔۔ حریم فاروق نے ڈرامہ 'بسمل' میں اپنے منفی کردار کے بارے میں کیا بتایا؟

رشتہ زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں۔۔ محب مرزا نے شادی شدہ زندگی سے متعلق کون سے نئے مشورے دے دیئے؟

صرف 2 سال میں قرآن حفظ کیا لیکن اداکاری ۔۔ لائبہ خان کیسے گھر والوں کو منا کر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں؟

شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارشیں۔۔ بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟