شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارشیں۔۔ بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟


کئی دنوں کے انتظار کے بعد آج کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج کراچی میں آج اور اتوار کو موسلادھار بارش ہوسکتی ہے. اس کے علاوہ سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون کا نیا اسپیل 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے. اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے. ڈیوس روڈ، گڑھی شاھو، لکشمی چوک اور گوالمنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھاٹی چوک، کرشن نگر اور بند روڈ پر بھی بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، رحیم یار خان، قصور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خواتین کی خبریں

کیا بتا سکتے ہیں اس تصویر میں کتنے گھوڑے ہیں؟ آپ کا جواب کھولے گا آپ کی ذہانت کے راز

کروڑوں کی گاڑی ہے لیکن ٹھیلے پر دہی بھلے بیچتا ہوں۔۔ رئیس ترین چاٹ والے کی دلچسپ ویڈیو کے چرچے

معصومہ بلکل معصوم نہیں، اور ۔۔ حریم فاروق نے ڈرامہ 'بسمل' میں اپنے منفی کردار کے بارے میں کیا بتایا؟

رشتہ زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں۔۔ محب مرزا نے شادی شدہ زندگی سے متعلق کون سے نئے مشورے دے دیئے؟