محمد شیراز ایک مشہور پاکستانی ولاگر ہے جس نے بہت کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ وہ روزانہ گاؤں کی ولاگنگ کرنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن بن گیا۔ شیراز کا تعلق بلتستان سے ہے۔ آخری وی لاگ میں، شیراز نے اعلان کیا کہ وہ ولاگنگ چھوڑ رہا ہے۔
اس اعلان کے بعد اس کے والد کو بہت سارے پیغامات موصول ہوئے اور لوگوں نے شیراز کے والد سے درخواست کی کہ وہ شیراز کے ولاگنگ چھوڑنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔ جس پر اس کے والد نے اپنے تازہ ترین ولاگ میں تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں۔
شیراز کے والد نے کہا کہ، وہ ولاگ بنا رہا تھا جس پر اسے بہت شہرت اور پیار ملا، لیکن اس سارے عمل میں وہ اپنی شخصیت، اپنی دلکشی، اپنی فرمانبرداری کھو بیٹھا، جو سوشل میڈیا اسٹار بننے سے پہلے اس کے پاس تھی۔ مجھے اس کے اسٹار ہونے کا ایک برا اثر یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اپنے ساتھیوں سے اس طریقے سے نہیں مل رہا تھا جیسے پہلے ملتا تھا، اس لیے میں نے اسے وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، ولاگنگ چھوڑنے کی دوسری وجہ اس کی پڑھائی تھی، ہم نے اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بنایا تھا لیکن روزانہ کی ولاگنگ کے اس عمل میں اس کی پڑھائی کا حرج ہو رہا تھا۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ شیراز اور مسکان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بے پناہ عزت اور محبت دی۔
انہوں نے کہا کہ، سوشل میڈیا جوائن کرنے کا مقصد اپنے دور دراز گاؤں کے غریب لوگوں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے جس کے لیے بہت زیادہ سہولیات کی ضرورت ہے۔
مداحوں کا اب بھی خیال ہے کہ شیراز کو بلاگنگ جاری رکھنی چاہیے۔ تاہم، چند لوگوں کا خیال ہے کہ اسے اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے شیراز کے والد کی پرورش کی بھی تعریف کی جو اپنی جڑوں کو نہیں بھولے اور اپنے بچوں کے رویے پر کام کر رہے ہیں۔