نبیل ظفر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، لیکن کافی عرصے سے انہوں نے ڈراموں سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، جس کی وجہ انہوں نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بتائی۔
نبیل کا کہنا تھا کہ، اب ڈراموں کے اسکرپٹ مضبوط اور منفرد نہیں رہے، وہ انتظار میں ہیں جب تک اچھا اسکرپٹ نہیں ملے گا وہ کردار کے لیے ہاں نہیں کریں گے۔
شوبز کا حال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، انڈسٹری کا یہ حال ہو گیا ہے کہ جب کوئی فلم نہیں چلتی تو اس کا اسکرپٹ اٹھا کر ڈرامہ بنادیا جاتا ہے، جو کہ بہت غلط ہے۔
ڈراموں کی آفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، مجھے آفرز آتی ہیں کہ نبیل بھائی ڈرامے میں ہیروئن کے والد کا کردار کر لیں۔ میں منع کر دیتا ہوں کیوں کہ مجھے باپ نہیں بننا ہے، حقیقی زندگی میں باپ بن چکا ہوں، ڈراموں میں ہیروئن کا باپ بن کر یہ نہیں کہنا چاہتا کہ، 'اچھا طلاق ہو گئی ہے چلو تمہاری دوسری شادی کر وا دیتا ہوں یا بیٹا کھانا کھا لیا یا نہیں؟' یہ سب میں نہیں کرسکتا اس لیے میں آفرز قبول نہیں کرتا ہوں۔
View this post on Instagram A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
نبیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ، ہمارے پاس انٹرٹینمنٹ چینلز کی کمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے پاس اچھے رائٹرز نہیں آ رہے ہیں۔