"جب مجھے پتا چلا کہ میں نے عورت سمجھ کر جس سے شادی کی ہے وہ دراصل ایک مرد ہے تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی. حقیقت جان کر میں نے اسے طلاق دے دی"
یہ کہنا انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایسے نوجوان کا ہے جنھوں نے حال ہی میں شادی کی. البتہ انھیں ایک مرد کی جانب سے پلاننگ کے تحت دھوکا دیا گیا تھا.
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ادندا سے ان کی ملاقات ایک سال پہلے انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں ملنے لگے. ادندا ہر بار چہرے پر نقاب لگا کر ملتی تھیں. میں سمجھا شاید وہ کافی مذہبی ہیں.
View this post on Instagram A post shared by RapTV (@rap)
شادی کی تقریب میں بھی دلہن کے خاندان سے کوئی شریک نہیں تھا کیونکہ ادندا کا کہنا تھا کہ ان کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے. البتہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر سے کتراتی تھیں.
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کہ 12 دن بعد اپنی دلہن کی حقیقت کا پتا لگا لیا. میں یہ جان کر حیران رہ گیا کہ ادندا کے والدین ابھی تک زندہ ہیں۔
اس کے بعد ادندا والدین نے ہی اپنے داماد کو بتایا کہ اس نے ایک مرد سے شادی کر لی ہے ادندا عورت نہیں بلکہ مرد ہے اور پیسوں کے لئے اس نے شادی کا ڈرامہ کیا ہے.
تحقیقات پر پولیس نے بتایا ادندا کی آواز اس قدر نسوانی اور لہجہ نرم ہے کہ اس کے عورت ہونے کے بارے میں جلد شبہ نہیں کیا جاسکتا اور اس نے اسی چیز کا فائدہ اٹھایا تھا.