"ہر بار حمل ضائع ہونے پر تباہ کن دھچکا لگتا تھا. جو ہمارے عزم اور ایمان کا امتحان تھا۔ لیکن ہم نے کبھی امید نہیں ہاری۔ ہمیں معلوم تھا کہ ہمارا بچہ ضرور دنیا میں آئے گا"
یہ کہنا ہے ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ خالد کا جنھوں نے شادی کے 6 سال تک بے اولادی کا دکھ جھیلا. البتہ حال ہی میں اللہ نے انھیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جسے سارا اور خالد معجزہ قرار دیتے ہیں.
View this post on Instagram A post shared by Khaleej Times (@khaleejtimes)
اس خوشی کے موقع ہر سارا کا کہنا ہے کہ "خوف اور بے یقینی کے لمحات تھے۔ لیکن میں سوچتی تھی کہ اس طرح ایک دن میں اپنے بچے کو اپنی بانہوں میں پکڑ لوں گی. اس خیال سے مجھے طاقت ملتی تھی. وہ ہمارا معجزہ ہے، ہماری طاقت ہے۔ اس کی موجودگی ہمارے دلوں کو بہت زیادہ خوشی سے بھر دیتی ہے. ہمیں لگتا تھا کہ کبھی اولاد کی خوشی نہیں دیکھ پائیں گے لیکن پھر امید لگا لیتے تھے
اسپتال کے داکٹرز کا کہنا ہے کہ کئی حمل ضائع ہونے کے بعد اس جوڑے نے بغیر وقت ضائع کیے اسپتال سے رجوع کیا جس کے بعد سارا کا جامع معائنہ کیا گیا اور ان کے حمل کی دیکھ بھال کے لئے ٹیم بنائی گئی. سارا کے رحم کا آپریشن بھی کیا گیا جو ماں بننے کی خواہش میں سارا نے کروالیا.
اس لمبے عرصے میں ماں کا ہمت بنائے رکھنا آسان کام نہیں تھا. خوش نصیب جوڑے نے اپنی ننھی پری کا نام فریدہ رکھا ہے.