بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اکثر و بیشتر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، پھر چاہے وہ بیان بالی ووڈ سے متعلق ہو یا پھر سیاست سے جڑا ہوا، وہ سرخیاں بٹورنے میں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی الیکشن میں سیٹ جیت کر سیاست میں قدم رکھنے والی کنگنا کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد اب خاتون کانسٹیبل کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ مبینہ طور پر کنگنا رناوت کے ماضی کے ایک بیان کی وجہ سے پیش آیا۔
تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے میڈیا کو بتایا کہ، دراصل ماضی میں کسانوں کے احتجاج کو لے کر کنگنا نے ایک بیان دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ انہیں دیکھ کر غصے میں آگئی تھیں۔
خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ، اداکارہ نے بیان دیا تھا کہ "کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں۔ کیا اداکارہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ میری والدہ وہاں بیٹھی تھیں اور احتجاج کر رہی تھیں، جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا۔"
View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
میڈیا رپورٹ کے مطابق، خاتون اہلکار کا تعلق بھی کسان گھرانے سے ہے۔ اور اب سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے اور انہیں مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔