کبھی تو انسان کی پوری زندگی گزر جاتی ہے اور اس کی خواہش پوری نہیں ہوتی اور کبھی خواہش تو پوری ہوجاتی ہے لیکن زندگی نہیں رہتی. ایسا ہی کچھ سامنے آیا اس برس حج کے دوران جب الجزائر سے تعلق رکھنے والی 130 برس کی بزرگ خاتون اللہ کے بلاوے پر حج کرنے آگئیں جبکہ اپنے والدین کے ساتھ حج کے لئے جانے والا ننھا یحییٰ محمد رمضان، حج کے لئے کعبہ تو پہنچا لیکن انتقال کر گیا.
View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
الجزائر کی 130 سالہ خاتون کا نام سرہدہ سیتی ہے. سیتی کا جدہ ایئرپورٹ پر خصوصی استقبال کیا گیا. جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس عمر میں اللہ نے اپنے گھر بلایا اور فرض کی ادائیگی کی توفیق دی.
View this post on Instagram A post shared by NEWS OF BAHRAIN (@newsofbahrain_)
دوسری طرف سوشل میڈیا پر مصر سے تعلق رکھنے والے بچے یحییٰ محمد رمضان کی تصویر گردش کر رہی ہے جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے.
بچے کے گھر والوں نے مسجد نبوی میں اس کی موت کا اعلان اس وقت کیا جب اس کے والدین حج کے ارکان ادا کررہے تھے لیکن چھوٹا سا بچہ شدید گرمی کی تاب نہ لاسکا.