گھر میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں اور۔۔ حمیرا چنا بجلی کے مہنگے بل کے خلاف بول پڑیں


"بجلی کے بل آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ میرا بجلی کا بل 60 ہزار روپے آیا ہے جب کہ میرے گھر میں رات کے وقت صرف ایک اے سی چلتا ہے اور دن میں بل کے ڈر سے میں خود اے سی نہیں چلاتی" یہ کہنا ہے معروف گلوکارہ حمیرا چنا کا جنھوں نے بجلی کے بل پر حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو بنائی ہے. View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) حمیرا نے مزید کہا کہ میں اپنے اخراجات بغیر کسی سپورٹ اور وظیفے کے چلا رہی ہوں لیکن حکومت بھی فنکاروں کا تھوڑا خیال کرے. فن ہمارا اوڑھنا اور بچھونا ہے اور ہم اسی سے کماتے ہیں. ملک کی طرح ہم فنکاروں کے حالات بھی خراب ہیں. اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے حمیرا چنا نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں. میں بھی عام شہریوں کی طرح پاکستان کی ایک ذمہ دار شہری ہوں. حکونت سے درخواست ہے کہ فنکاروں کے لیے تھوڑی رعایت کی جائے اور بلوں میں تھوڑا ریلیف دیا جائے۔

مزید خواتین کی خبریں

معصومہ بلکل معصوم نہیں، اور ۔۔ حریم فاروق نے ڈرامہ 'بسمل' میں اپنے منفی کردار کے بارے میں کیا بتایا؟

رشتہ زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں۔۔ محب مرزا نے شادی شدہ زندگی سے متعلق کون سے نئے مشورے دے دیئے؟

صرف 2 سال میں قرآن حفظ کیا لیکن اداکاری ۔۔ لائبہ خان کیسے گھر والوں کو منا کر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں؟

شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارشیں۔۔ بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟