دو روٹیاں بچانے کے لیئے بیٹی کو ۔۔ بشریٰ انصاری نے گھریلو مسائل سے دوچار خواتین اور ان کے والدین کو کیا مشورہ دے دیا؟


بشریٰ انصاری ایک لیجنڈری اداکارہ اور بہت مضبوط اور خود مختار خاتون ہیں۔ انہوں نے بچپن سے ہی کام کرنا شروع کیا تھا اور وہ اب بھی کئی پروجیکٹس میں کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ہم نے خواتین کے بہت سے ایسے واقعات دیکھے ہیں جنہیں گھریلو تشدد اور یہاں تک کہ موت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کی وجہ نظام کی طرف سے حمایت کی کمی، بہت سے معاملات میں ان کے اپنے خاندانوں اور عام طور پر معاشرے کی پسماندہ سوچ، یہ سب ان کیسز کے بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا چینل کے ذریعے اس موضوع پر بات کی اور خواتین کو اہم مشورے دیتے ہوئے ان کے والدین کو بھی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ، تمام خودمختار خواتین کو جلد از جلد ایسے رشتے سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے جن میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو۔ ہاں! میں سمجھتی ہوں کہ خاندان یا وٹہ سٹہ کے اندر شادیوں میں ایسا ممکن یا آسان نہیں ہو گا، لیکن پھر بھی آپ کوشش کریں اور اپنے لیئے آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔ بشریٰ انصاری نے والدین کو بھی مخاطب کر کے کہا کہ، والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ہماری بیٹی کے ساتھ ہمارا داماد مار پیٹ اور تشدد کرتا ہے مگر شاید اپنی دو روٹیاں بچانے کے لیے بچی کو منفی شادی سے بچا کر گھر رکھنے کے بجائے درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ماں باپ کو چاہیئے کہ وہ اپنی بیٹی کو بوجھ نہ سمجیں بلکہ ان کا ساتھ دیں، کیونکہ جب وہ اپنی زیادتی کا شکار ہونے والی بیٹیوں کی مدد نہیں کرتے تو برا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اسلیئے میرا مشورہ ہے کہ پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد خرچے اور معاشرے کی تمام چیزوں کے بارے میں سوچیں۔

مزید خواتین کی خبریں

معصومہ بلکل معصوم نہیں، اور ۔۔ حریم فاروق نے ڈرامہ 'بسمل' میں اپنے منفی کردار کے بارے میں کیا بتایا؟

رشتہ زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں۔۔ محب مرزا نے شادی شدہ زندگی سے متعلق کون سے نئے مشورے دے دیئے؟

صرف 2 سال میں قرآن حفظ کیا لیکن اداکاری ۔۔ لائبہ خان کیسے گھر والوں کو منا کر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں؟

شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارشیں۔۔ بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟