میرا شوہر دوسری شادی کرے گا تو۔۔ حرا سومرو کا مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کے متعلق چونکا دینے والی گفتگو


"حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،" حرا سومرو کا کہنا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ پر شرکت کے دوران کھل کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جس میں مردوں کی ایک سے زائد شادیوں کا معاملہ بھی شامل تھا۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ اگر کوئی مرد مالی اور جسمانی طور پر چار شادیاں کرنے کے قابل ہے اور وہ تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ "اگر وہ سب کے ساتھ انصاف کرسکتا ہے اور اس کی صحت اور مالی حالت اس بات کی اجازت دیتی ہیں تو وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے،" انہوں نے واضح کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) حرا سومرو کے مطابق بیویوں کو اپنے شوہروں کی دوسری یا تیسری شادی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "مردوں کو قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے، انہیں شادی کرنے دیں۔" یہاں تک کہ انہوں نے اپنی زندگی سے مثال دی اور کہا کہ اگر ان کے شوہر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ لوگ معاشرے میں ایسے ہیں جو ایک عورت کے ساتھ وفادار نہیں رہ سکتے، اس لیے ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ حرام کاموں میں نہ الجھیں بلکہ شادیاں کرلیں۔ "اگر کوئی تمیز کے ساتھ چار بیویوں کو سنبھال سکتا ہے تو اسے شادیاں کرنے دی جائیں،" حرا نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردوں کو اپنی نیت اور عادات کے تحت شادی کی اجازت ملنی چاہیے، کیونکہ اگر وہ تنہائی میں غلط کاموں میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو یہ بہتر ہے کہ وہ شادی کرکے اپنی زندگی کو سنوار لیں۔ حرا سومرو نے موجودہ دور کی خواتین پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ آج کل کی عورتیں ہر چیز کو خود کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، مگر اگر وہ خود کمائیں، بچوں کی پرورش کریں اور گھر چلائیں تو شوہروں پر نظر رکھنے کا وقت نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا، "اگر شوہر کوئی اور کام کرنا چاہے تو بیویوں کو ان کی مرضی کے مطابق جینے دینا چاہیے۔" اداکارہ نے شو میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے بعد کسی دوسرے شخص کے بارے میں سوچنا گناہ نہیں، بلکہ اصل غلطی گناہ کرنا ہے۔ "سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہے، اور گناہ کرنے پر عذاب ملے گا،" انہوں نے کہا۔

مزید

کہتی ہیں ہمارے ساتھ گاڑی میں کوئی اور نہ بیٹھے۔۔ لیلیٰ زبیری نے نئی نسل کی اداکاراؤں کے نخرے اور بدتمیزیاں کھل کر بتا دیں

گھر تو مرد سے ہی بنتا ہے۔۔ ندا ممتاز نے شوہر کا کاروبار ٹھپ ہونے کے بعد حمل کے دوران کتنی سختیاں برداشت کیں؟

کیا واقعی صلاح الدین تنیو، فہد مصطفیٰ کو بریانی کا ٹھیلا لگوانا چاہتے تھے؟ بیٹے کی بات پر وضاحت کردی

سوچا تھا شادی کے بعد مزے ہوں گے۔۔ 18 برس کی عمر میں دلہن بننے والی آمنہ ملک نے شادی کے بعد کیا سیکھا؟