کیا آپ سویرا ندیم کے سوتیلے بھائی کو جانتے ہیں؟۔۔۔پاکستانی ستاروں کے سوتیلے بھائی بہن


یوں تو پاکستانی ستاروں میں سے بہت سارے ایسے ہیں جو اپنی ذاتی زندگی پر ہمیشہ پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔لیکن ان کے رشتوں سے اکثر ہو ہی جاتی ہے ملاقات۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جو آپس میں سوتیلے بہن بھائی ہیں لیکن بہت سارے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں۔۔۔

سویرا ندیم اور نروان ندیم
انڈسٹری کے یہ دو ستارے مشہور ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد ندیم کے بچے ہیں۔۔۔سویرا ندیم ان کی پہلی بیگم سے ہیں جبکہ دوسری شادی انہوں نے مدیحہ گوہر سے کی اور ان سے دو بیٹے ہیں۔۔۔نروان ندیم جو کہ سویرا ندیم کے سوتیلے بھائی ہیں اجوکا تھیٹر میں ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ بہت سارے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔۔۔ان دونوں کو ایک ساتھ تو نہیں دیکھا گیا اب تک لیکن نروان کو حال ہی میں محبت جائے بھاڑ میں، عہد وفا، بہکاوا میں دیکھا گیا۔۔۔


ہما اکبر، تبو اور فرح ناز
پاکستانی اداکارہ ہما اکبر جو کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں اور مشہور ڈرامہ کارواں، خلیج میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، در حقیقت بھارتی اداکارہ تبو اور فرح ناز کی سوتیلی بہن ہیں۔۔۔ان دونوں کے والد ہیں جمال ہاشمی جو کہ ایک سینئر اداکار رہ چکے ہیں۔۔۔یہ بالی وڈ اور پاکستانی اسکرین کا ایک ایسا امتزاج ہے جس سے اکثر لوگ ناواقف ہیں


ارسہ غزل اور اشنا شاہ
اداکارہ ارسہ غزل مشہور پاکستانی شینئر اداکارہ عصمت طاہرہ کی بڑی صاحبزادی ہیں اور ارسہ ان کے پہلے شوہر سے ہیں جبکہ اور بھی دیگر بچے ہیں۔۔۔لیکن انہوں نے جب دوسری شادی کی تو اس سے ان کی بیٹی اشنا شاہ ہیں ، اور یوں اشنا اور ارسہ غزل دونوں آپس میں سوتیلی بہنیں ہیں۔۔۔دونوں کا کافی گہرا تعلق ہے اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔۔۔


شمعون عباسی اور انوشے عباسی
شمعون عباسی کو کون نہیں جانتا۔۔۔اور ان کی پوری فیملی ہی شوبز میں آباد ہے۔۔۔ان کے والد کی دوسری شادی سے پیدا ہونے والی انوشے عباسی یوں تو ان کی سوتیلی بہن ہیں لیکن وہ انہیں بالکل اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں۔۔۔

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...