کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 
بہت کم عرصہ میں نام کما کر اپنی پہچان بناکر پیچھے مڑ کر نا دیکھنے والے ستارے بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔۔۔یہ وہ ستارے ہیں جنہوں نے بہت ڈراموں میں کام نہیں کیا لیکن ان کو لوگ آج بھی یاد رکھتے ہیں۔۔۔ان کے جانے کی وجہ بھی کسی کی زیادہ سمجھ میں نہیں آئی لیکن وہ آج زندگی کو ایک مختلف انداز سے گزار رہے ہیں۔۔۔
 
وجیہہ طاہر
ڈرامہ ’’شاشلک‘‘ میں چنی کا کردار کرنے والی وجیہہ طاہر، اداکار علی طاہر کی بیگم ہیں اور انہوں نے کئی مزاحیہ اور سنجیدہ ڈراموں میں اداکاری کی اور اپنے شوہر کے ساتھ بھی کام کیا۔۔۔لیکن پھر ڈرامہ تین بٹا تین کے بعد انہوں نے ڈرامہ نہیں کئے۔۔۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ضرور کہ مجھے اسکرین پر واپسی کرنے کا دل چاہتا ہے لیکن وہ نظر نہیں آئیں۔۔۔ شوبز انہوں نے اپنی بیٹی کی پرورش اور اسے توجہ دینے کے لیے چھوڑا اور وہ اسی میں مصروف بھی رہیں
 
آمنہ حق
ایک دور تھا آمنہ حق کا۔۔۔ماڈلنگ کی دنیا میں کوئی ان کا ثانی نہیں تھا۔۔۔آمنہ نے ڈراموں میں بھی کام کیا ۔۔۔لیکن ایک دور ایسا آیا جب ان کو ڈیزائنر عمار بلال سے محبت ہوگئی۔۔۔ اس محبت کی گواہی اکثر ایوارڈ شوز اور مختلف ایونٹس پر مل جاتی تھی۔۔۔بڑی ہی باتوں کے بعد یہ رشتہ ایک ہو گیا لیکن کچھ عرصہ بعد دونوں کے درمیان بہت لڑائیاں شروع ہوگئیں اور 2018 میں ان دونوں نے دوستوں اور گھر والوں کے مشورے سے اپنے راستے جدا کرلئے۔۔۔لیکن آمنہ حق کو اسکرین پر واپس نہیں دیکھا گیا۔۔۔ آمنہ حق اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں-
 
علی عارف
ایک ڈرامہ بہت مشہور ہوا تھا نوے کی دہائی کا جس کا نام تھا ’’کالج جینز‘‘ اور اس ڈرامہ میں علی عارف نے اپنی جگہ بنائی دلوں میں۔۔۔علی عارف نے اس کے بعد ابرار الحق کے گانے پریتو میرے نال ویاہ کرلے کی ویڈیو میں بھی کام کیا۔۔۔این سی اے سے گریجویشن کیا اور پھر اسکرین سے غائب۔۔۔ سال 2017 کی ایک رپورٹ کے مطابق علی عارف اپنی زندگی آسٹریلیا میں گزار رہے ہیں-
 
میرا ہاشمی
ڈرامہ تین بٹا تین اور خاص طور پر فیملی فرینٹ سے شہرت پانے والی میرا ہاشمی مشہور شاعر فیض احمد فیض کے گھرانے سے ہیں۔۔۔اس گھرانے میں سب ہی بہت باصلاحیت ہیں۔۔۔میرا نے ان دو ڈراموں کے بعد اپنے اداکاری کے کیرئیر کو خدا حافظ کہہ دیا اور اب وہ نوجوان طلباء کو پڑھاتی ہیں-

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...