یہ لوگ اچانک کہاں غائب ہوگئے، بالی وڈ کے کچھ ایسے مشہور اداکار جو آج کل اسکرین سے دور دور ہیں

 
کہاوت ہے کہ شہرت ایک نشے کی طرح ہوتی ہے جو اس کا عادی ہو جائے وہ اس کو چھوڑ نہیں سکتا ہے- مگر ایسا ہر شخص کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو شوبز کی زندگی کی رنگا رنگی اور مصنوعیت سے تھک سے جاتے ہیں اور کبھی تو کچھ عرصے کے لیے بریک لے لیتے ہیں یا پھر شہرت ملنے کے بعد جب ناکامی کا سامنا کرتے ہیں تو اس کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں تو سکرین سے دوری اختیار کر لیتے ہیں-
 
بالی وڈ کے وہ خوبصورت چہرے جو سکرین سے دور ہو گئے
بالی وڈ میں فلم کرنا اور کامیاب ہو جانا انسان کو راتوں رات شہرت کے ایسے آسمان پر چمکا دیتا ہے کہ پوری دنیا ان کو پہچاننے لگتی ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائيں گے جو آج کل کسی بھی نئی فلم کو سائن نہیں کر رہے- اور کیوں سائن نہیں کر رہے اس کے لیے آرٹیکل پورا پڑھیں-
 
آسین
عامر خان کی فلم گجنی سے راتوں رات مقبولیت کے تمار ریکارڈ توڑنے والی آسین کی آخری فلم اکشے کمار کے ساتھ سال 2012 میں کھلاڑی تھی- اسی فلم کے دوران اکشے کمار نے آسین کا تعارف مائيکرومیکس نامی کمپنی کے کو فاؤنڈر سے کروایا جس کے بعد آسین نے راہول شرما کا انتخاب کر لیا اور کسی بھی نئی فلم کو سائن کرنے کے بجائے فلمی دنیا کو ہی خیر آباد کہہ دیا-
 
رانی مکھرجی
فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا ذکر آتے ہی سب کو رانی مکھرجی کا چہرہ یاد آجاتا ہے رانی مکھر جی نے بالی وڈ میں جب بھی کام کیا بہت خوب کیا- مگر سال 2012 سے فلم مردانی کے بعد سے ان کی کوئی فلم آن سکرین نہیں ہوئی- اس کی وجہ یہ قطعی نہیں ہے کہ فلم ساز ان کو اب کاسٹ نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کا سبب ان کے فلم ساز ،فلم ڈسٹریبیوٹر شوہر ادیتہ چوپڑا ہیں جن سے شادی کے بعد رانی مکھرجی نے اپنے گھر کے کاموں میں خود کو اتنا مصروف کر لیا کہ کسی بھی نئی فلم کو سائن کرنے سے انہوں نے معذرت کر لی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اب بچے کی ماں بنیں اور باقی زندگی اسی طرح گزاریں-
 
پرنیتی چوپڑا
فلم عشق زادہ سے اپنی پہچان بنانے والی پرنیتی چوپڑا کی آخری فلم کل دل رنویر سنگھ کے ساتھ تھی یہ فلم شائقین کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی اور بری طرح فلاپ ہو گئی- جس کے بعد پرنیتی چوپڑا نے نئی فلم سائن کرنے کے بجائے کام کو روک دیا ہے- ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ کسی اچھے اسکرپٹ اور اچھے ڈائيریکٹر کے انتظار میں ہیں اور جب تک ان کو اس میں کامیابی نہیں ہوتی ہے وہ کوئی نئی فلم سائن نہیں کریں گی-
 
زائرہ وسیم
فلم دنگل میں سلمان خان کے ساتھ نظر آنے والی زائرہ وسیم کے بارے میں فلم سازوں نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ یہ بالی وڈ کی صنعت کے لیے ایک باصلاحیت اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں- مگر انہوں نے ایک ہی فلم کے بعد شوبز کو خیر آباد کر دیا ہے اور مزید کسی بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ان کا یہ فیصلہ بعض حلقوں میں کافی تنقید کی نظر سے بھی دیکھا جا رہا ہے-
 
عمران خان
کبھی کبھی ادیتی جیسے گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران خان معروف اداکار عامر خان کے بھتیجے کی حیثیت سے بھی پہچانے جاتے ہیں- مگر چچا کی رہنمائی کے باوجود ان کے حصے میں بڑی کامیابیاں نہ آسکیں- یہاں تک کہ کٹی بتی نامی فلم کی ناکامی نے ان کو اتنا دلبرداشتہ کر دیا کہ انہوں نے اداکاری کو ہی خیر آباد کر کے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کر لی- مگر اب ان کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ دوبارہ سے کیرئير شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اب وہ اداکار کے بجائے بطور ہدایت کار کام کرنے کے خواہشمند ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شعبے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں-

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...