فیملی کے ساتھ گزرے قیمتی لمحات٬ مشہور اداکار قوی خان کی فیملی کی چند ایسی تصاویر جو آپ نے پہلی نہیں دیکھی ہوں گی

 
قوی خان پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ایک عظیم اداکار تھے لیکن 5 مارچ 2023 کو ان کے انتقال کے ساتھ ہی ایک عہد تمام ہوگیا لیکن اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ قوی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے-
 
قوی خان بچپن سے ہی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ تھے اور انہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی خدمات کی بدولت بےپناہ شہرت کمائی۔ وہ مرتے دم تک پاکستان کے ہمیشہ کے لیے سٹار اداکار رہے۔ قوی خان بلاشبہ پاکستانی میڈیا کی سب سے مشہور شخصیت تھے۔ مشہور اداکار کے قریبی ساتھیوں کے مطابق قوی ایک مہربان انسان تھے، ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے انتقال پر بےشمار دعائیں اور تعزیت کا اظہار کیا۔
 
 
قوی خان نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کراچی میں گزارا، وہ اپنے کام کی خاطر ہی کراچی منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی اہلیہ لاہور میں رہتی تھیں جبکہ بچے کینیڈا میں رہائش پذیر تھے۔ اپنے آخری دنوں میں قوی خان بھی کینیڈا چلے گئے اور اپنے آخری ایام اپنے بچوں کے ساتھ گزارے۔ انتقال کے بعد انہیں اب کینیڈا میں دفن کیا گیا ہے.
 
بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس عظیم اداکار کے خاندان کے بارے میں بہت انتے ہیں۔ قوی خان اپنے خاندان سے بہت پیار کرتے تھے اور اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ ان کا ایک حیرت انگیز حد تک مضبوط تعلق قائم تھا-
 
 
قوی کی شادی 1968 میں ہوئی اور انہوں نے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاری- ناہید اور قوی نے تقریباً 5 دہائیاں ایک ساتھ بسر کی اور اس تمام عرصے میں یہ دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے-
 
 
قوی خان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے پوتے بھی اب جوان ہو چکے ہیں۔ ان کے پوتے یحییٰ خان اس سال 17 برس کے ہو گئے۔
 
یہاں ہم نے قوی خان کے خاندان کی خصوصی تصاویر جمع کی ہیں جو ان کے بچوں نے شیئر کی ہیں۔ تصاویر پر ایک نظر ڈالیں:
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...