یہ تو ہمیشہ ہی بیویوں کو مناتا رہتا ہے، وہاج علی کو ہر ڈرامے میں بیویاں منانے کی ڈيوٹی کیوں کرنی پڑتی ہے وجہ کیا؟

 
آج کل اداکار وہاج علی اپنے دو ڈراموں کی وجہ سے ٹی وی اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں ڈرامہ تیرے بن میں مرتسم کے کردار میں اور مجھے پیار ہوا تھا میں سعد کے کردار میں وہاج علی سب کو اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے متاثر کر رہے ہیں- یہاں تک کہ کچھ لوگوں کا خيال ہے کہ یہ کردار ان کی زندگی کے بہترین کردار ہیں جو ان کی شناخت بنا دیں گے مگر وہاج کے کیرئيرپر اگر نظر ڈالی جائے تو اس حوالے سے ہمارے اندازے کچھ مختلف ہیں-
 
وہاج علی اور ایک جیسے کردار
اگر وہاج علی کی شخصیت کا جائزہ لیا جائے تو ان کو دیکھ کر ایک نرم مہربان اور سنجیدہ نوجوان کا تاثر ابھرتا ہے ایک ایسا شریف نوجوان جو کہ زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے کہنے پر ہی چلتا ہے اور جس کی اپنی مرضی نہیں ہوتی ہے یا وہ اپنی فطری بزدلی کے سبب کسی پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پروڈيوسر ان کو ہمیشہ ایسے ہی کرداروں میں کاسٹ کرتے ہیں اور ان کے کیرئير میں بھی ہمیشہ ایسے ہی کردار نظر آتے ہیں جن میں ان کی بیویاں ان پر رعب ڈالتی نظر آتی ہیں-
 
ڈرامہ گھسی پٹی محبت
ڈرامہ گھسی پٹی محبت میں وہاج علی نے رضوان کا کردار ادا کیا ان کے مقابل رمشا خان مرکزی کردار میں تھیں۔ یہ ڈرامہ اگر پاکستانی تاریخ کا مختلف ترین ڈرامہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- اس ڈرامے میں بھی وہاج علی نے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جس نے اپنی والدہ کی مرضی کے خلاف رمشا خان سے شادی تو کر لی تھی مگر اپنی ماں کے سامنے اپنی بیوی کو جو حقوق دلوانے چاہیے تھے نہیں دلوا سکے تھے-
 
جبکہ دوسری جانب ان کی بیوی یعنی رمشا خان ایک بہت مضبوط لڑکی تھی جو اپنے شوہر سے وہ سب توقعات رکھتی تھی جو کہ ایک بیوی کو شوہر سے ہوتی ہیں۔ اس ڈرامے میں بھی وہاج علی ہر وقت اپنی بیوی کو راضی کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے جو کہ زیادہ تر ناکام ہی رہتی تھیں اور بلاآخر ان کی بیوی ان سے طلاق لے کر علیحدہ ہو جاتی ہے-
 
 
ڈرامہ تیرے بن
جبکہ آج کل پیش کیا جانے والا ڈرامہ تیرے بن جو کہ آج کل مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے اس کے آغاز میں وہاج علی ایک زمیندار لڑکے کے کردار میں نظر آئے ان کی چھوٹی چھوٹی مونچھوں کے تاؤ دیکھ کر لگا تھا کہ شائد اس بار وہاج علی کا کردار ماضی کی نسبت کچھ مختلف ہوگا-
 
مگر کچھ اقساط کے گزرتے ہی شادی کے فوراً بعد وہاج کی مونچھوں کے تاؤ نہ جانے کہاں کھو گئے اور وہ ایک بار پھر اپنی بیوی کے غلام بنے نظر آئے جو ان کو صوفے پر سونے کا حکم دیتی ہے تو یہ سو جاتے ہیں بیڈ پر لیٹنے کی اجازت دیتی ہے تو لیٹ جاتے ہیں-
 
ایک جیسے کردار نبھانے کی بھی حد ہوتی ہے
ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا
سعد کے کردار میں ڈرامے کے آغاز ہی سے یہی محسوس ہوا کہ یہ وہ کردار ہے جو شائد وہاج علی کو دیکھ کر ہی تحریر کیا گیا تھا۔ شریف، قربانی دینے والا سب کی مرضی پر چلنے والا سعد کا کردار ایک بار پھر وہاج کی شخصیت سے میچ کرنے والا کردار ہے-
 
پہلے ایک عاشق کے طور پر اپنی محبت کسی دوسرے کو دینے کے لیے تیار اور حادثاتی طور پر جب شادی ہو بھی جاتی ہے تو تب بھی بیوی کے ایک اشارے کے منتظر کہ وہ جب بولے اس کو طلاق دے دیں-
 
 
ایک جیسے کردار اداکار کے کیرئير کی کامیابی یا ناکامی
وہاج علی کے یہ ایک جیسے کردار ان کے کیرئير کو عروج پر پہنچانے کے بجائے ناکام بھی کر سکتے ہیں اس حوالے سے ان کو سوچنا ہوگا اور آئيندہ اسکرپٹ کے چناؤ کے وقت اس بات کو سوچنا پڑے گا کہ اگر انہیں خود کو منوانا ہے تو کچھ مختلف کرنا ہوگا-

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...