Urdu News
تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں
کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
Finance Section
TV Channels
Live Cricket
Women Corner
Articles
Dictionary
شوہروں کے افئیر کی وجہ بیویاں خود ہیں کیونکہ۔۔ خلیل الرحمان قمر اب کونسے متنازعہ بیان کی وجہ سے خبروں میں آگئے
بہت ساری وجوہات کی بناء پر ہمارے ڈرامے کچھ ایک جیسی ایسی کہانیوں کے گرد پھنس گئے ہیں جو مختلف چہروں کے ساتھ بار بار بنائی جا رہی ہیں۔
ڈراموں میں ظالم ساس اور نندیں٬ سازشیں یا پھر بہنوں کا ایک ہی نوجوان سے محبت کرنا یہ سب پاکستانی ڈراموں میں اب عام دکھایا جارہا ہے جبکہ ہر ڈرامے کی کہانی ایسے ہی چند مخصوص کرداروں کے اردگرد گھومتی نظر آتی ہے-
ایک چیز جو اب مزید پاکستانی ڈراموں میں نظر آرہی ہے وہ ہے شادی شدہ ہونے کے باوجود گھر سے باہر افئیر رکھنا اور یہ سب ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ کی شاندار کامیابی کے بعد ہوا ہے -
اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر تب سے خواتین کے مسائل اور صنفی تفاوت پر کافی بات کر رہے ہیں۔ وہ کئی شوز میں شرکت کر چکے ہیں اور گرما گرم بحث کا حصہ بھی بن چکے ہیں جس سے کئی نئے تنازعات نے جنم لیا ہے-
حال ہی میں نیو نیوز کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات بہت بڑھ رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی خلیل الرحمان نے اس کی وجہ بھی خود خواتین کو ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہی اپنے مردوں کو گھر سے باہر بننے والے غیر ازدواجی تعلقات سے روک سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عورتیں اپنے شوہروں کے گھر لانے والے حلال پیسوں میں زندگی گزارنے لگیں تو کوئی مرد باہر نکل کر مالی کرپشن نہیں کرے گا کیونکہ یہی مالی بدعنوانی مرد کے ہاتھ میں اتنی زیادہ رقم لاتی ہے کہ وہ پھر اسے دوسری عورتوں پر استعمال کرتا ہے۔
تاہم ان کے اس نئے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ہلچل مچا دی اور صارفین مختلف قسم کے تبصروں اور رائے کا اظہار کرنے لگے-
زینب طارق نامی صارف کا کہنا تھا کہ “ ان جیسی عورتوں کو تو خلیل الرحمان قمر جیسا انسان ہی سیدھا کرسکتا ہے“-
لیکن یہاں عاکف خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ “ خلیل صاحب کو شو میں بلڈپریشر کنٹرول کرنے کی دوائی ساتھ لے کر جانی چاہیے٬ جو آتا ہے ان کو غصہ دلا دیتا ہے اور بی پی ہائی کردیتا ہے ان کا“-
تاہم عمران حسین نامی صارف کا یہاں اختلاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “ سب کچھ بہتر ملے تو آپ کا کیا کمال٬ خود کی ناکامی کسی اور پر لاد دو- قوم تربیت سے بنتی ہے اور تربیت گھر اور معاشرہ مل کر کرتا ہے- پھر یہ بات کرنے والے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کہنا چاہ رہے ہوں کہ خدا اگر اچھے لوگ پیدا کرتا تو برائی جنم ہی نہ لیتی-
انٹرٹینمنٹ
میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی
خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات
تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے
تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟
مزید انٹرٹینمنٹ...