شوہر کی عزت اس کی کمائی سے کرنے والی ناشکری عورتیں، ایک ڈرامہ جس نے بہت ساری خواتین کو آئینہ دکھا دیا

 
آج کل میڈیا کے حوالے سے کچھ بڑے چینلز پر دکھایا جانے والا گلیمر، بڑے اداکار اور بڑے ناموں کی دوڑ نے ایسے بہت سارے چینلز کے اچھے پروگرام بھی عوام کی نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں- آج ہم ایکسپریس ٹی وی کے رمضان کے حوالے سے پیش کیے گئے ایک ڈرامے احساس میں دکھائٰی جانے والے ایک اہم موضوع کے حوالے سے بات کریں گے- جس میں ہمارے معاشرے کے ایک بہت اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی گئی تھی-
 
عورت کا ناشکرا پن اور اس کے گھر پر اثرات
ویسے تو مرد ہو یا عورت کسی ایک میں بھی ناشکرا پن موجود ہو تو وہ جیون ساتھی کی زندگی کو برزخ بنا دیتا ہے- مگر عورت کا ناشکرا پن اس وجہ سے خطرناک ہوتا ہے کہ وہ نسلوں تک منتقل ہو جاتا ہے اور یہی اس ڈرامے کا اہم پیغام بھی تھا-
 
رزق میں تنگی
یہ بات احادیث سے بھی ثابت ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ان کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے جب کہ ان نعمتوں کی شکایت یا نا شکرا پن ان نعمتوں کو سکھا دیتا ہے- اور اس طرح سے گھر کے رزق میں بھی کمی دیکھنے میں آتی ہے-
 
جیسے کہ اس ڈرامے میں بھی دکھایا گیا ہے کہ اٹھارہ گریڈ کا افسر ہونے کے باوجود بیوی کے ناشکرے پن کے سبب اس کے گھر میں کھانے پینے کی تنگی نظر آئی- اور وہ مکان ایک گھر کی شکل اختیار نہ کر سکا-
 
 
میاں بیوی میں ناچاقی
بزرگوں کا کہنا ہے کہ انسان کو ہمیشہ خود سے نیچے کی طرف دیکھنا چاہیے تاکہ وہ مطمئین اور قناعت میں رہے۔ لیکن عام طور پر ہمارے اردگرد بہت ساری ایسی خواتین موجود ہیں جو اپنے شوہرکی آمدنی کا موازنہ اپنی دوست یا خاندان کی دوسری خواتین کے شوہروں سے کرواتی رہتی ہیں-
 
نتیجے کے طور پر اس کو اپنے شوہر کی آمدنی کم لگتی ہے اور شوہر کی عزت اس کی آمدنی کی بنا پر کرنے والی ایسی عورت شوہر کو بے نقط سناتی رہتی ہے- جس کی وجہ سے میاں بیوی کی ناچاقی کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
 
اگلی نسل کا متاثر ہونا
ماں کی گود بچے کی سب سے پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے ۔ اور اگر ماں کے اندر ناشکرا پن موجود ہو تو یہ بھوک یہ ہوس اگلی نسل تک منتقل ہوجاتی ہے- اور بچے دنیا کی ہر نعمت کے باوجود اور بھی چاہیے کی بھوک میں مبتلا ہو جاتے ہیں-
 
 
اپنی صحت کی خرابی
ناشکرا پن ایک منفی جذبہ ہے اور ماہرین نفسیات کے مطابق منفی جذبات کا انسان کے جسم کے اندر رہنے کے سبب وہ صحت کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر ڈپریشن اور دیگر بیماریاں ایسے افراد کو جلد لگ جاتی ہیں-
 
احساس جیسے ڈرامے اور ایسے موضوعات درحقیقت معاشرے کے لیے اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں- اور بہت ساری خواتین کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہیں جو کہ شوہر کی عزت بھی اس کی تنخواہ دیکھ کر کرتی ہیں-

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...