|
|
گزشتہ روز ڈرامہ تم بن کی تیسویں قسط ٹیلی کاسٹ کی گئی
اور صرف اب تک آٹھ گھنٹوں کے اندر اس قسط کو آٹھ لاکھ افراد نے سوشل میڈیا
پر دیکھ چکے ہیں جو کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کی دلیل ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ
بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ڈرامے کی یہ مقبولیت صرف پاکستان کے اندر نہیں
بلکہ سرحد پار ہندوستان میں بھی اس وقت اس ڈرامے کے ڈنکے بج رہے ہیں- |
|
مرتسم کی دلہن میرب
|
اس ڈرامے میں مرکزی کردار میں یمنیٰ زیدی میرب کے کردار
میں نظر آرہی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کے کیرئير کا یہ پہلا کردار ہے جس میں وہ
مرکزی کردار میں ہوتے ہوئے بھی مرتسم یعنی وہاج علی کے سامنے کچھ پھیکی
پھیکی سی نظر آرہی ہیں- ورنہ اس سے قبل کسی بھی کردار میں جب یمنیٰ زیدی
اسکرین پر نظر آتی تھیں تو ان کے سامنے بڑے بڑے کردار بھی کمزور پڑ جاتے
تھے- جیسے کہ ڈر سی جاتی ہے صلہ کے کردار میں نعمان اعجاز کے سامنے صلہ کے
کردار میں یمنیٰ نے کمال کیا- |
|
مگر یہاں میرب کے کردار میں یمنیٰ زیدی اس کردار کے
حوالے سے کافی الجھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں۔ ان کے کردار کی کچھ کمزوریاں
آج ہم آپ سے بیان کریں گے- |
|
1: بیک وقت کمزور اور مضبوط |
اس کردار میں میرب ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہے جو کہ اتنی کمزور ہے کہ کسی
سے بھی شادی پر تیار ہو گئی اور شادی کے بعد سب کچھ ماننے پر مجبور- جبکہ
دوسری جانب اتنی مضبوط دکھائی گئی ہے کہ نکاح نامے سے قبل ایک کانٹریکٹ
سائن کروا کر بیٹھ جاتی ہے- |
|
|
|
2: سگے باپ اور منہ بولے
والدین کے ساتھ بدتمیزی |
اس ڈرامے میں میرب کو ایک انتہائی بدتمیز لڑکی کے طور پر
بھی دکھایا گیا ہے- جو سگے باپ سے اس لیے بدتمیزی کرتی نظر آتی ہے کہ اس نے
اس کو پیدائش کے بعد دوسروں کے حوالے کر دیا- جبکہ منہ بولے والدین کی
کمزوری کی وجہ سے ان سے متنفر دکھائی گئی- مگر ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ
میرب کو ایک ایسی لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا جو اپنے سے بڑوں سے کسی قسم
کا احترام کرنے کے بجائے ان سے زبان درازی کرتی نظر آئی- |
|
3: میاں پر شک |
ایک جانب تو مرتسم کو لے کر میرب کے اندر کسی قسم کے
جذبات نظر نہیں آتے وہ اس رشتے کو مجبوراً برداشت کر رہی ہے- مگر دوسری
جانب اگر مرتسم اپنی خالہ کی بیٹی حیا کے ساتھ کہیں کسی کام سے بھی جائے تو
میرب شکی بیویوں کی طرح اس کی کلاس لینے نظر آتی ہے- |
|
4: خود کلاس فیلو کے گھر
مگر کردار مضبوط |
شوہر پر شک کرنے والی میرب خود کچھ بھی کرتی پھرے مگر اس
کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کے کردار پر کوئی انگلی اٹھانے کی جرات نہ کرے- وہ
خود اپنے کلاس فیلو کے فلیٹ سے تنہا برآمد ہو مگر اس کے کردار پر انگلی
اٹھانے والے کی انگلی توڑنے کی دھمکی دیتی نظر آتی ہے- |
|
|
|
5: اپنے
ازدواجی تعلقات کے بارے میں بتانا |
میرب اور مرتسم کے درمیان ہونے والے
ایگریمنٹ ایک ذاتی ایگریمنٹ ہے جو میاں بیوی کے درمیان ہوا تھا- مگر حالیہ
قسط میں روحیل کا یہ دعویٰ کہ میرب کو اس کے شوہر نے چھوا تک نہیں ہے اور
ایسا میرب نے صرف اپنے کلاس فیلو روحیل کو بتایا ہے- |
|
عام طور پر ڈرامے کے ہیرو اور ہیروئين کا
کردار ایسا کردار ہوتا ہے جس کو لوگ کسی بھی قسم کی کمزوری کے بغیر دیکھنا
چاہتے ہیں- مگر میرب کے کردار کی ان کمزوریوں کو دیکھ کر بے ساختہ یہ کہنے
کا دل چاہ رہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو ایسی خامیوں کو نہیں اپنانا چاہیے-
کیونکہ اس سے اس کی زندگی بھی برباد ہو سکتی ہے- |