میری اکشے سے منگنی ٹوٹ چکی تھی پھر٬ روینہ ٹنڈن مشکل لمحات کا ذکر آتے ہی رو پڑیں مگر اس واقعے نے کیسے زندگی بدلی؟

 
بالی ووڈ کی دنیا کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن 90 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر تھیں کیونکہ انہوں نے اپنی کرشماتی شخصیت سے سلور اسکرین پر جلوے بکھیر کر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔ دل والے، موہرہ، لاڈلا، انداز اپنا اپنا جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس سے روینہ فلم بینوں کے دلوں میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں-
 
لیکن اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی طرح، روینہ اپنی ذاتی زندگی کے لیے بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔ ان دنوں اداکار، اکشے کمار کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات سب سے زیادہ گرم موضوعات میں سے ایک تھے۔ دونوں میں اتنی محبت تھی کہ ان کی منگنی تک ہو گئی۔ تاہم، یہ تعلق طویل وقت تک چل نہ پایا کیونکہ دونوں کے درمیان کچھ معاملات بگاڑ کا شکار ہوئے، اور انہوں نے اپنی منگنی ختم کر دی۔
 
روینہ ٹوٹی ہوئی منگنی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں
ٹوٹی ہوئی منگنی نے روینہ ٹنڈن کو بھی توڑ ڈالا اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں- ایک پرانی ویڈیو میں روینہ کو اکشے کمار کے حوالے سے اپنی ٹوٹی ہوئی منگنی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جذباتی ہو گئیں۔ یہ ویڈیو فی الحال Reddit پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں روینہ کو راتوں کی نیند نہ آنے کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ روینہ کا کہنا تھا کہ “جس وقت میری منگنی ٹوٹی اس وقت میرے پاس کوئی کام بھی نہیں تھا۔ میں نہیں دیکھ سکتی تھی کہ میں کہاں جا رہی ہوں۔ اس لیے میں نے لانگ ڈرائیوز کے لیے جانے کا ارادہ کیاکیونکہ میری راتوں کی نیند بھی اڑ چکی تھی“۔
 
 
اسی انٹرویو میں روینہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس چیز نے انہیں مضبوط بنایا اور ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر اپنی زندگی بدل دینے والے واقعے کو بھی شیئر کیا۔
 
روینہ کا کہنا تھا کہ “ ایک رات گاڑی چلاتے ہوئے، میں نے اچانک ممبئی کے دوسری طرف کچی بستیوں پر نظر ڈالی۔ اور ہر کچی بستی کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا جیسے خدا مجھ سے یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہو، 'اسے زندگی کہتے ہیں کہ آپ ایک مرسڈیز چلا رہی ہو۔ آپ کے دو ہاتھ اور ٹانگیں ہیں۔ لوگ آپ کو خوبصورت کہتے ہیں۔ آپ کی میز پر کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ آپ گھر واپس جائیں گی، اپنا اے سی آن کر کے سو جائیں گی، لیکن ان کچی بستیوں میں ایک نشے میں دھت آدمی اپنی بیوی کو پیٹ رہا تھا جب کہ باہر ایک بچہ بے ساختہ رو رہا تھا۔ ایک اور عورت موسلا دھار بارش کی وجہ سے کچے گھر کو پلاسٹک سے ڈھانپ رہی تھی۔‘‘ تو میں نے سوچا، ’’میری زندگی میں کیا نہیں ہے؟ میں کیوں رو رہی ہوں؟''-
 
روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی محبت اور خاتمہ
 1994 میں موہرہ فلمکے سیٹ پر اکشے اور روینہ کی ملاقات ہوئی تھی، اور ان کی محبت کی زندگی نے ایک موڑ لیا تھا۔ 1999 میں سٹارڈسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، روینہ نے اپنی منگنی کے بارے میں واضح کردیا تھا لیکن اس وقت اکشے نے اس کے بارے میں مکمل خاموشی رکھی۔ ان کے مطابق، اکشے ایک ابھرتا ہوا ستارہ تھے اور خواتین کی بہت بڑی تعداد ان کی مداح تھی۔ انہیں ڈر تھا کہ شاید وہ اپنی خواتین مداحوں سے محروم ہو جائیں گے اور ان کی منگنی کی خبر لیک ہونے پر ان کا بالی ووڈ کیرئیر ٹھپ ہو جائے گا۔
 
 
تاہم بعد میں روینہ ٹندن کی شادی چند ملاقاتوں کے بعد 22 فروری، 2004 کو راجہ انیل تھڈانی سے ہوگئی- یہ شادی ایک سادہ سی تقریب میں ہوئی اور ان کی نئی زندگی کا آغاز خوشیوں کے ساتھ ہوا-

انٹرٹینمنٹ

میں نے ایک بار خودکشی کرنے کا سوچا اور... امیتابھ کی فلم میں 49 سیکنڈ کے کردار نے کیسے متھن چکرورتی کی قسمت پلٹ دی

خبریں پڑھتے پڑھتے فلموں میں جا پہنچیں٬ سمیتا پاٹل جنہوں نے موت سے پہلے ایک بھرپور زندگی گزاری٬ دلچسپ واقعات

تم تو جوکر لگتے ہو اور ٬ نصیر الدین شاہ جن کی زبان سے دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکار نہ بچ سکے

تم نے اپنی شکل بھی دیکھی ہے... عام سی شکل والے نواز الدین صدیقی کی فیکٹری ورکر سے اداکار بننے کی کہانی٬ کیسے کیسے مشکل لمحات دیکھے؟

مزید انٹرٹینمنٹ...