|
|
پاکستان میں بورڈ کے امتحانات کا موسم ذہنی تناؤ اور
دباؤ کے موسم کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس وقت بھی ملک بھر کے طلباء
گزشتہ 2 مہینوں سے خوفزدہ ہیں۔ لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے یہ
امتحانات لازمی ہیں اور ہم سب اس صورتحال سے گزرے ہیں چاہے وہ پاکستانی
بورڈ کے امتحانات ہوں یا کیمبرج کے۔ زیادہ تر لوگ اسکول کے ان تمام سالوں
سے گزرنے کا بنیادی مقصد سمجھتے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار اس وقت ملک کی ٹاپ ماڈلز اور
اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فیشن کے میدان میں اپنا نام بنایا اور
کامیابی کے ساتھ اداکاری کی طرف قدم بڑھایا جہاں اس نے ہر کردار کو کمال کے
ساتھ نبھایا اور وہ اب بھی کئی بڑے اور اہم کرداروں کے لیے پہلی پسند سمجھی
جاتی ہیں۔
|
|
|
حال ہی میں سنیتا مارشل نے ندا یاسر کے شو میں بطورِ
مہمان شرکت کی اور گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک موقع پر
بورڈ کے امتحان چھوڑ بھی چکی ہے جبکہ عام طور پر ان پیپرز کو چھوڑنے کا
کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا-
سنیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے نے دراصل ایک موقع پر اپنے انگلش بورڈ کا
امتحان چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ سنگاپور جانے والی تھیں اور یہ ان کا پہلا
بیرون ملک سفر تھا۔ سنیتا کو سن سلک نے ایک اشتہار کی پیشکش کی تھی اور اس
کی شوٹنگ سنگاپور میں ہونی تھی۔
سنیتا کے مطابق مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب انہیں شوٹنگ کی تاریخوں کے درمیان
اپنا امتحان چھوڑنا پڑا۔ تاہم یہ قیصلہ انہوں نے پورے خاندان کے ساتھ سوچ
بچار کرنے کے بعد کیا- اس امتحان کو چھوڑنے کے بعد اگلے سال سپلیمنٹری
امتحان دیا اور یوں ماڈلنگ کا موقع بھی حاصل کر لیا۔‘
|
|
|
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فرسٹ ائیر کا پیپر
تھا تو اس وقت میرے پاس یہ موقع موجود تھا کہ میں اس پیپر کو اگلے سال
سیکنڈ ائیر کے پیپر کے ساتھ دے سکتی ہوں تو اس لیے میں نے اس موقع سے فائدہ
اٹھا لیا-
سنیتا کا مزید یہ کہنا تھا کہ مجھے اس وقت زیادہ خوشی سنگار پور جانے کی
نہیں بلکہ ایک بڑا کمرشل ملنے کی تھی اور اسے میں کسی صورت میں گنوانا نہیں
چاہتی تھی- ‘ |