توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

انٹرنیٹ آن لائن شاپنگ کے حوالے سے سے بھی بہت اہم سمجھا جاتا ہے- لیکن اس شاپنگ کی بھی کئی کہانیاں ہیں جن سے خود انٹرنیٹ بھی بھرا ہوا ہے- اس خریداری کے دوران خریداروں کے ساتھ بعض اوقات ایسے دلچسپ اور مضحکہ خیز دھوکے ہوتے ہیں جنہیں دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں- ایسی ہی چند مثالیں آپ کے ساتھ بھی شئیر کر رہے ہیں:
 
یہ patch ایمزون سے آرڈر کیا گیا تھا لیکن جب آرڈر موصول ہوا تو حقیقت کچھ اور ہی نکلی-
 
منگنی کی تقریب کے لیے وال مارٹ بیکری کو کپ کیک کا آرڈر دیا گیا لیکن جو چیز ڈلیور کی گئی اس نے پوری تقریب کو تباہ کردیا-
 
ایک ناخوش خریدار کو بدترین طریقے سے تیار کردہ chopping بورڈ ملا جو بمشکل اصل سے مشابہت رکھتا تھا۔
 
موسمِ سرما کی ٹوپی آرڈر کی گئی تو جواب میں خریدار کو ٹوپی کے بجائے اونی ٹیوب بھیجی گئی-
 
خاتون خریدار کی تمام امیدوں پر کمپنی نے اس وقت پانی پھیر دیا جب انہیں اصلی فیس ماسک کے بجائے ایسا چھوٹا فیس ماسک فراہم کیا گیا جو شاید بونوں کے لیے تیار کیا گیا تھا-
 
منگنی کے لیے انگوٹھی آن لائن نہ خریدیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے-
 
ایک پریشان خریدار کو کمپنی کی جانب سے کرسی کا چھوٹا سا ماڈل موصول ہوا جو صرف بچوں کے کھیلنے کے لیے تھا- جبکہ خریدار کا ارادہ اصلی کرسی کو اپنے بیڈروم میں رکھنے کا تھا-
 
یہ آن لائن شاپنگ زبردست رہی٬ آرڈر کے بعد جو چیز موصول ہوئی اسے دیکھ کر سب ہی ہنستے رہ گئے-

متفرق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

وہ 7 حقائق جو ثابت کر دیں گے کہ آپ دنیا کے بارے میں کچھ نہیں جانتے

بچوں کو ہر چیز لے دو پھر بھی دوسروں کی چیز دیکھ کر وہ کیوں ضد کرتے ہیں؟

گیس کا پریشر بڑھانے والا کمپریسر آپ کے لیے کونسے 3 بڑے خطرے پیدا کرتا ہے

مزید متفرق...