قاسم علی شاہ کی عمران خان پر تنقید، ریٹنگ کم ہو گئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر تنقید سے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی ریٹنگ بہت زیادہ گر گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر تنقید کرنے کی وجہ سے قاسم علی شاہ کو آڑھے ہاتھوں لیا۔قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن جس کی گوگل پر ریٹنگ 4.3 تھی عمران خان پر تنقید کے بعد تیزی سے کم ہو کر 1.1 پر آ گئی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم علی شاہ ٹرینڈ بن گیا۔عمران خان پر تنقید سے قبل موٹیویشنل اسپیکر کو یوٹیوب پر 35 لاکھ اور فیس بُک پر 34 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل پلیٹ پلیٹ فارمز پر قاسم علی شاہ کو ان سبسکرائب اور ان فالو کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد ان کی ریٹنگ پر تیزی سی کمی آئی جس سلسلہ تاحال جاری ہے۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ قاسم علی شاہ نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور مختلف سوالات کیے اور کہا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کر دیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد قاسم علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں عمران خان اور شہباز شریف سے متعلق اپنی رائے دی۔قاسم علی شاہ صاحب کو میاں شہباز شریف کے رویے میں لچک نظر آئی.سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کے خون اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے داغ نظر نہ آئے.ان موصوف کہ مطابق یہ قتل کرپشن منی لانڈرنگ وغیرہ کہ فیصلے روز قیامت پر چھوڑ دو !! pic.twitter.com/VaBqYRseYf— Sameer Khan (@sam_k777) January 14, 2023قاسم علی شاہ نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد  نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کی۔ انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میں بہت زیادہ لچک دیکھی ہے جبکہ عمران خان چاہتے ہیں جو فیصلے قیامت کے روز ہونے ہیں وہ دنیا میں ہی ہو جائیں۔عمران خان پر تنقید اور شہباز شریف کے لیے نرم گوشہ کے الفاظ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے قاسم علی شاہ کو “نیا رانگ نمبر” کا لقب سے دے ڈالا۔سوشل میڈیا پر کڑی تنقید دیکھ کر قاسم علی شاہ نے اپنی کچھ وضاحتی ویڈیوز بھی جاری کیں لیکن وہ کارآمد ثابت نہیں ہوئیں اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا بائیکاٹ کر دیا۔*#قاسم_علی_شاہ_کا_سوفٹ_ویئر_اپڈیٹ_ہوگیا**عمران_خان میرےاستاد ہیں وہ میرےلیڈرہیں،وہ پوری قوم کےلیڈر ہیں،خان صاحب مرشد ہیں۔ #قاسم_علی_شاہ* pic.twitter.com/CSMf7iU5zr— Kamran Zafar (@KamranZ78286045) January 15, 2023قاسم علی شاہ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو ان کے عمران خان پر تنقید کی پرانی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اس زمانے میں بھی اگر آپ خواب نہ دیکھیں تو یہ جرم ہے۔تمہیں یوتھ نے قاسم موٹیویشنل سپیکر سے قاسم خوابوں والا نا بنا دیا تو کہنا. چار دن ٹھہر جا توں ذرا @Official_QAS 😵‍💫 pic.twitter.com/tjYPQZra3A— موٹیویشنل رینــچ (@NaikRooh) January 17, 2023سوشل میڈیا پر قاسم علی شاہ کی ایک تازہ ویڈیو بھی شیئر کر دی گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ووٹ ڈالتے ہوئے سوچیں خواب دکھانے والے کو ووٹ نہ دیں بلکہ جس نے ڈیلیور کیا ہے اس کو ووٹ دیں۔تازہ ترین: جامعہ نارووالدنیا کا واحد موٹیویشنل سپیکر ہے جو لیڈرشپ کے موضوع پر یوتھ کو کہہ رہا ہے کہ خواب دیکھنا چھوڑ دو. اگر آپ میسجنگ پہ غور کریں تو یہ شخص اگلی پوری نسل کو لیبارٹری کے حوالے کرنا چاہ رہا ہے. @Official_QAS ناہنجار، لیڈر کا وژن ہی نا ہو تو اس نے ڈیلیور امب کرنا؟ pic.twitter.com/pwnZhII2l8— موٹیویشنل رینــچ (@NaikRooh) January 17, 2023سوشل میڈیا پر قاسم علی شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بندہ رائے ونڈ میں محل بنا لے تو بھی کرپٹ ہی رہتا ہے۔تھریڈ: سخت گیر قاسم علی شاہ اور قیامت کے فیصلےیہ تھریڈ @Official_QAS کے 2016 کے لیکچر بسلسلہ “انسداد کرپشن” پہ مشتمل ہے جو انہوں نے نیب کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلباء کو دیا تھا. موصوف شریف خاندان سے متعلق روز قیامت والا فیصلہ سناتے ہوئے. توبہ توبہ1/ pic.twitter.com/gWpGMozPCn— موٹیویشنل رینــچ (@NaikRooh) January 16, 2023

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی