عمران خان کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کل سے احتجاج کا اعلان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔انہوں ںے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کیخلاف بدھ کوراولپنڈی میں احتجاج کریں گے اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک وسیع ہو گا۔ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں چوری کیں، محسن نقوی کے لیے زرداری نے کہا میرا بیٹا ہے، سب جانتے ہیں کہ محسن نقوی پی ٹی آئی کا دشمن ہے، محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس افسران اور بیوروکریٹس کو لے کر آئے گا۔انہوں نے کہا جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی جاتی ہے، جمہوریت ڈنڈی سے نہیں اخلاقیات سے چلتی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں حکمران چھوٹی غلطی پر بھی استعفیٰ دے دیتے ہیں، بورس جونسن نے کورونا کے دوران پارٹی کرنے پر استعفیٰ دے دیا، نگراں مقرر کرنے کا مقصد نیوٹرل امپائر کھڑا کرنا ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ صاف و شفاف الیکشن کرانے آتے ہیں، ہم نے جو نام نگراں وزیراعلیٰ ٰکے لیے دیے وہ ایماندار لوگ تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ناصر کھوسہ کا نام دیا جو شہبازشریف دور میں چیف سیکریٹری رہے، ہماری طرف سے نام جانچ پڑتال کے بعد دیے گئے، احمد سکھیرا کا نام دیا جو اس وقت کابینہ کے سیکریٹری ہیں، ہم نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ایسے نام دیے جو انہیں بھی قبول ہونے چاہیے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے دیے گئے نام پر متفق ہوئے، اعظم خان ایک ایماندار اور باصلاحیت انسان ہیں، الیکشن کمیشن ہرطرح سے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دے رہا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام نام مسترد کر کے محسن نقوی کا نام نگراں وزیراعلیٰ کے لیے دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں پولنگ اسٹاف چن چن کر لگایا جائے گا، ان کی کوشش ہوگی کہ کسی بھی طرح عمران خان کو ہرایا جائے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ صاف و شفاف الیکشن میں عمران خان کو نہیں ہرا سکتے ہیں۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو پر کاٹا لگایا گیا، کراچی میں ایم کیو ایم بنائی گئی، ایم کیو ایم پر کاٹا لگا یا گیا تو حقیقی بن گئی، سیاستدانوں پر کاٹا لگانے سے ملک کو بھاری نقصان ہو ا ہے، اب عمران خان پر کاٹا لگانے کا فیصلہ ہوا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر ریڈ لائن لگا کر دوبارہ چوروں کو لایا جائے۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے جس طرح سندھ کو کنٹرول کیا ہوا ہے وہی فارمولہ یہاں لانا چاہتا ہے، آصف زرداری عوام میں جانے سے ڈرتے ہیں، ہم نے پوری کوشش کی کہ ملک میں انتشار نہ پھیلے، ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے 65 سے زائد جلسے کیے ہیں، ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے خود اپنی دو حکومتیں گرائی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان چوروں کو واپس لایا گیا جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، مجھے خدشہ اور خوف ہے کہ پاکستان سری لنکا نہ بن جائے، ہماری حکومتیں گرانے کا مقصد الیکشن کی طرف جانا ہے، جس طرح یہ کرنے جا رہے ہیں اس طرح صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے ہیں۔کہاں گئی سونامی، مکانات، نوکریاں، خواجہ آصفچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اربوں ڈالرز چوری کر کے باہر لے جانے والوں کو پاکستان کے نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی