
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 300 پر پہنچ گئی جو اب تک کی سونے کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔یہ بھی پڑھیں: 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہو گئی۔عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 938 ڈالر ہے۔