بھتے کی کالز، آئی جی نے کریک ڈاؤن کیلئے افغانستان سے معاہدہ کرنیکی تجویز دیدی


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی حکومت کو افغانستان سے معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔مؤقر انگریزی اخبار ڈان کے مطابق پشاور پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پاکستانیوں سے بھتہ طلب کرنے والوں کی فون کالز میں 99 فیصد سم کارڈز افغانستان کی ہیں لیکن اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھتہ طلب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہم نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت سے افغانستان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کی تجویز دی ہے، بھتہ طلبی کے لیے کی جانے والی فون کالز کی شکایات محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج ہوئی ہیں۔آئی جی نے کہا کہ بھتہ خور اب واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو حکومت نے ایسی فون کالز بلاک کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے آپریٹر سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔معظم جاہ انصاری نے کہا کہ صوبے میں ایک لاکھ 29 ہزار پولیس اہلکار ہیں جن میں سے 26 ہزار 500 اہلکار سابقہ قبائلی علاقوں سے ہیں، صوبے کے 4 ہزار 500 سے زائد پولیس اہلکار وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر معمور ہیں، حکومت ایسی شخصیات سے پولیس گارڈ واپس لینے جا رہی ہے جن کو یا تو سیکیورٹی کی اجازت نہیں تھی اور یا پھر وہ پولیس گارڈز صرف شوبازی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔آئی جی نے کہا کہ صوبائی پولیس کے 60 کے قریب اہلکار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے گھر بنی گالہ پر تعینات ہیں جب کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر 50 پولیس اہلکار لاہور کی زمان پارک میں ان کے گھر پر تعینات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجی اور سیاسی صورتحال کی تبدیلی کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی، ایسے لوگوں کے پاس امریکی فوج کی طرف سے افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ موجود ہے، دہشت گرد صوبے میں پولیس چوکیوں پر جدید اسلحے سے حملے کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس بھی جدید اسلحہ موجود ہے۔امریکہ، بینکوں و کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں غیر معمولی اضافہمیٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ مختلف شمالی اضلاع اور جنوبی وزیرستان، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں پولیس کو جدید اسلحہ دیا ہے، پولیس دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے جنگ کرنے کے لیے پرعزم بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی