بھارتی فوج کی سمگلنگ کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش بے نقاب


پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ہے، بھارتی فوج جعلی انکائونٹر سپیشلسٹ اور منشیات سمگلنگ میں ملوث بھی نکلی جسے پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بے نقاب کر دیا ہے۔سی آئی ڈی کشمیر کا جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا گیا مراسلہ منظرعام پر آ گیا، جس میں مجبور کشمیریوں سے سمگلنگ کرانے کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، مراسلے میں تھری راجپوت کے حاجی پیرسیکٹر، 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔ابتدائی طور پراسلحے اورمنشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر سمگل کیا جاتا، کامیابی کی صورت میں ایک بڑی کھیپ 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلوگرام منشیات کا آزاد کشمیر سے سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک اورمراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا اہلکار کمانڈنگ آفیسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پرایس پی بارہمولہ اور 12 جاٹ رجمنٹ کے درمیان ہونے والے آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے۔ مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ اس جعلی آپریشن پر رضا مند ہے۔یہ بھی پڑھیں: اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کی جانب سے جعلی آپریشنز کئے جا چکے ہیں، 26 فروری 2019 کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی۔اٹھارہ جولائی 2020 کوبھارتی فوج نے شبیر احمد کو چند گیر، بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ سی آئی ڈی کشمیر کے مطابق شبیر احمد 19 جنوری سے زیرِ حراست تھا۔ دوہزار10 میں مچھل میں 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے 14 مارچ 2022 کو جعلی مقابلے میں ابرار نامی شخص کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔اٹھائیں نومبر 2022 کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں پنج ترن میں ایک گھر کے نزدیک اسلحہ چھپایا۔ جسے رہائشی نے فون میں ریکارڈ کر لیا۔ ویڈیومیں بھارتی فوجیوں کو اسلحہ چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 30 نومبر کو بھارتی فوج نے چھاپہ مار کر وہی ہتھیار برآمد کرلیے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔بھارت کی چال بازیاں عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہوتی آئی ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی کتاب دی پرومسڈ لینڈ میں لکھا کہ پاکستان مخالف موقف پر ہندوستانی انتخابات جیتتا ہے۔عالمی میڈیا کئی بار بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے، بی بی سی اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا۔امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں داعش اور بھارتی روابط کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی