برطانیہ آف شور کمپنیوں کا مرکز، 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت


لندن: برطانیہ آف شور کمپنیوں کا دوسرا مرکز بن گیا ہے، ملک میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔برطانیہ کے متعلق یہ انکشاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یوکے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لگژری پراپرٹیز سمیت 6.7 بلین پاؤنڈز ( تقریباً 8.1 ارب ڈالرز) سے زیادہ مالیت کی جائیدادیں خفیہ آف شور کمپنیوں کے ذریعے ’ ڈرٹی منی‘ سے خریدی گئی ہیں۔برطانیہ میں موجود لگژری جائیدادوں کے متعلق رپورٹ میں درج ہے کہ گمنام سرمایہ کاروں میں کریملن کے قریبی افراد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لندن کو ارب پتی روسیوں کا دوسرا گھر بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں اس قانون سازی کے باوجود بھی موجود ہیں جس کا مقصد یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد روسی رقم کی منتقلی، پھیلاؤ اور بہاؤ کو روکنا ہے۔یاد رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل پانامہ میں بے نامی جائیدادوں کا ایک عالمی اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں بہت سی عالمی شخصیات کے نام درج تھے۔دلچسپ امر ہے کہ برطانیہ نے گذشتہ سال ہی شیل کمپنیوں اور ٹیکس کی پناہ گاہوں سے آنے والی روسی رقم کو نشانہ بنانے کے لیے کریک ڈاؤن بھی شروع کیا تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یوکے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رقم کا پانچواں حصہ یا 1.5 بلین پاؤنڈز رئیل اسٹیٹ میں روس سے ہونے کا شبہ ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اور ویلز میں تقریباً 18,000 سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں جو مجموعی طور پر 52,000 جائیدادوں کی ملکیت رکھتی ہیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ان آف شور کمپنیوں نے جائیدادوں کی خریداری میں یا تو مروجہ قانون کو یکسر نظر انداز کیا اور یا پھر ایسی معلومات فراہم کیں جن کی وجہ سے کسی کے لیے بھی یہ جاننا نا ممکن ہے کہ وہ کس کی ملکیت ہیں؟زلفی بخاری نے پانچ آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کرلیٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے کے مطابق برطانیہ غیر قانونی فنڈز کا ہب بن گیا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں مزید سخت کارروائی کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی