
اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو کل ترکیہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اب دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، ترکیہ کے دورے کی آئندہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا۔