پہلگام واقعہ: تحقیقات کے لیے سکیورٹی کونسل کے ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے تین چار ممالک پر مشتمل کمیشن بنا دیا جائے۔جیو ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا ’ہم کسی بھی طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ دو تین یا اس زائد ممالک مل کر تحقیقات کرلیں یا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوئی کمیشن قائم کردیں، ہم خیرمقدم کریں گے۔ بحران میں اس قسم کی پیش کش وہی کرتاہے جس کے ہاتھ صاف ہوں۔‘’انڈیا تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کررہا ہے کہ اس کے پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے۔ انڈیا کے دعوے کی ساکھ پر اندرسے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ پاکستان انڈیا تصادم کا امکان کم ضرور ہوا ہے مگر انڈیا میں بہت بوکھلاہٹ ہے کیونکہ وہاں ایسے واقعات کے پیچھے سیاست اور اقتدار کی بھوک ہوتی ہے۔’خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک طرف واقعہ ہوتا ہے اور ٹھیک 10 منٹ میں اس کی ایف آئی آر درج ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔’کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ ’ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔‘ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔’امریکی وزیرخارجہ کے رابطہ کرنے کی اپنی اہمیت ہے، اُنہوں نے متوازن بات کی ہے ۔ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔‘خواجہ آصف نے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر کی حیثیت جب تبدیل کی گئی تو اُس وقت کی حکومت نے وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، جس سے کشمیریوں کی ناراضگی اور زیادہ بڑھ گئی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

نوشکی: آتشزدگی میں جھلسنے والے پانچ افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی کُل تعداد چھ

پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی

بلوچستان کے ضلع ژوب سے نایاب ’انڈین وولف‘ کے چھ بچے بازیاب

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

’بیٹے کی جدائی کا دُکھ بیان نہیں ہو سکتا‘، کوئٹہ کے مقتول پولیس اہلکار کے گھر میں سوگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی