پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی


راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 24 اور 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج 24 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران 1609 ملزمان میں سے عدالت پیش ہونے والے 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظورعدالت میں پیش کیے گئے 82 ملزمان نے جج کے سامنے اعتراف جرم کیا اور بیان حلفی جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں احتجاج کے لیے اکسایا۔ ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے۔ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان بھی دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ بعد ازاں عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے82 ملزمان کو 4،4 ماہ قید اور 15،15 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی