بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی


بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے کر کے ایک لیویز اہلکار کو قتل جبکہ تین سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ جبکہ قلات سے ملحقہ ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر  مسافر بس اور گاڑی پر فائرنگ کر کے سات مسافروں کو زخمی کر دیا گیا۔لیویز کنٹرول قلات کے مطابق ’جمعے کو قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ لانگو کے مقام پر لیویز چوکی پر حملہ کیا، اور فائرنگ سے لیویز اہلکار حق نواز جان کی بازی ہار گیا-‘لیویز کے مطابق مسلح افراد نے منگچر ہی کے علاقے رحیم آباد میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع پل پر بم دھماکہ کیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔لیویز کنٹرول کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے منگچر میں شام سات بجے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔ مسلح افراد نے چار گھنٹے تک شاہراہ کو بند رکھا۔ اس دوران مسلح افراد نے بسوں اور گاڑیوں کے مسافروں کو اتار کر ان کے شناختی کارڈ  چیک کیے تاہم  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی  کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی نے قومی شاہراہ کو احتیاطاً بند کردیا اور گاڑیوں کو روک دیا۔لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے منگچر بازار میں سرکاری عمارتوں پر بھی حملے کیے۔لیویز کنٹرول نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے نیشنل بینک، نادرا دفتر اور جوڈیشل کورٹ کی عمارت کو ریکارڈ سمیت نذرِ آتش کر دیا۔دوسری جانب ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس اور گاڑی پر فائرنگ کی۔ لیویز کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے بس اور گاڑی میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔منگچر کوئٹہ سے تقریباً 110 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہاں اس سے قبل بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے اس طرز کے حملے ہو چکے ہیں۔رواں برس فروری میں اس علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یوتھ کا ناامید ہونا بڑا مسئلہ ہے، شاہد خاقان عباسی

پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا: وزیر اعظم

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عیدالاضحیٰ سے قبل زکوٰۃ کمیٹیوں کو فعال بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک

’فوراً فون آجاتا ہے کہ خبر ہٹا دیں‘: پاکستان آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں ایک سال میں چھ درجے نیچے کیوں آ گیا؟

پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں انڈین میڈیا پر پابندی عائد، دشمن کو منہ توڑ جواب

پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

بھارت کی آئی ایم ایف پروگرام میں مداخلت کی کوشش، عالمی سطح پر پھر ناکامی کا سامنا

ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، پاکستانی سفیر کا مطالبہ

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا ’کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی

پاکستان کا 450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

’گھر بیٹھے پیسے کمائیں‘، کراچی میں پارٹ ٹائم نوکری کے نام پر فراڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی