جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ اور فرح خان کو گرفتار کرائیں، مریم نواز


مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ اور فرح خان کو گرفتار کرائیں۔ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر بیٹھ گئے، دامن صاف ہے تو عدالت جائیں، یہ ٹانگ کے پلاسٹر نہیں اپنے جرائم کی وجہ سے عدالت نہیں جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ بنانے کیلئے ٹوتھرڈ میجورٹی دو مل کر بنائیں گے، یہ ملک ہمارا ہے، ہماری نسلوں نے ادھر رہنا ہے، آنے والی نسلوں کیلئے (ن) لیگ کو ووٹ دیں، ملک کو مسائل سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ دل کرتا ہے خیبرپختونخوا کے ہر محلے، گلی میں جاؤں، خیبرپختونخوا کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے، نوازشریف نے مجھے چیف آرگنائزر کی ذمہ داری دی ہے، صوبے کے تمام اضلاع میں جاؤں گی، آج خواتین ونگ اور کل ضلعی صدور سے ملاقاتیں ہوں گی، تنظیمی لحاظ سے مسلم لیگ (ن) کو منظم کریں گے، مجھے احساس ہے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دامن صاف نہیں اب سہولت کار نہیں ہیں جو بچائیں گے، جیبیں تم نے بھریں کارکن کیوں گرفتار ہوں؟، خود زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر بیٹھے ہو، جس نے چوری کی اب جواب بھی دے، نواز شریف نے ہر چیز کا جواب دیا تم بھی وہیل چیئر پر جا کر جواب دو، ان کے جرائم سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں اسی لیے چیخ رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان تو آج ماضی کا حصہ بن گیا اور ملک کو بحرانوں میں پھنسا گیا، کوئی بد دعا نہیں کروں گی، اللہ صحت دے، عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوتا ہے، جلسہ کرنے راولپنڈی چلا جاتا ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ پھاڑ کر خود بنکرمیں جا کر بیٹھ گیا ہے، کہتا ہے ایجنسیز مجھے مارنا چاہتی ہیں، پہلے امریکا پر الزام لگایا اور آج محسن نقوی پر الزام لگا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا، کبھی زرداری، کبھی ایجنسیز پر الزام لگاتا ہے، آپ اپنے آپ کو اتنا اہم کیوں سمجھتے ہو جو سارے آپ کو مارنے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب بول رہے ہیں جو رہ گئے وہ بھی نواز شریف کے حق میں بولیں گے، زیادتی نواز شریف نہیں اس ملک کے ساتھ ہوئی، انہوں نے تو سارے زخموں کو برداشت کر لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی