عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں،اب ان کی کہانی ختم، مریم نواز


مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں،سن لو 2018 کی تمہاری سلیکشن کمیٹی اب ٹوٹ گئی ہے، تمھاری کہانی ختم ہو گئی۔اسلام آباد میں پارٹی کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکشن اور بابا رحمتے ختم ، وہ قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا، بابا رحمتے نے اس کو سرٹیفکیٹ دیئے تھے، تحفے بیچ کر کھا گیا، جتنے مرضی پلاسٹر چڑھاؤ گھڑی چوری، اولاد کا بھی حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ملک نااہلوں کے پاس ہوتا ہے تو نواز شریف کو آواز لگاتے ہیں، جب ملک ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر نکال دیتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا، شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موازنہ ہو گا تو شہباز شریف کے 10 اور عمران خان کے خیبرپختونخوا کے 10 سال سے ہو گا، جب معیشت ہچکولے کھاتی ہے تو نواز شریف کو ٹھیک کرنے کیلئے لاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رہے ہیں، شہباز شریف، اسحاق ڈار مذاکرات کرنے کے بجائے جو چھپ کر بیٹھا اس کو آئی ایم ایف سامنے بٹھاتے، خود تو آرام سے زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا تھا لیکن آٹے، چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، یہ وہی بے حس حکمران تھا جو کہتا تھا پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔لیگی رہنما نے کہا بنی گالہ، زمان پارک کا کچن کوئی اور چلاتا ہے، عوام اپنے کچن کو خون پسینے کی کمائی سے چلاتے ہیں، اس مجرم کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں شہبازشریف، اسحاق ڈار صبح فجر کے بعد کام شروع کرتے ہیں، جو یہ گند مچا کر گیا جلد ٹھیک نہیں ہو گا، یہ اگلے 5 سال پر نظر رکھ کر بیٹھا ہے، اس نے گزشتہ 4 سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کو اگر اگلے 5 سال مل جاتے تو ملک کا کیا حال ہوتا؟ آج ایوان صدر کی ملاقات کو مان گیا ہے، رات کو چھپ چھپ کر ملتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، اس کا رونا دھونا جاری ہے اس کو تالی بجانے کیلئے دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو کھیل سمجھ لیا ہے‘

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی