خیبر پختونخوا کے دبنگ ڈی پی او کی اسلام آباد میں انٹری


خیبر پختونخوا کے دبنگ ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی اسلام آباد میں انٹری ہو گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے سید شہزاد ندیم بخاری کے عہدہ سنبھالنے کی تصدیق کی گئی، آفیشل آکاونٹ میں لکھا کہ سید شہزاد ندیم بخاری نے بطور ڈی آئی جی /سی پی او آ پر یشنز اسلام آ باد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اور انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچوں کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملے، اس سے پہلے سی پی او راولپنڈی تعینات تھے۔سید شہزاد ندیم بخاری⁦⁩ نے ڈی آئی جی/سی پی او آپریشنز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچوں کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملے۔ #OPS pic.twitter.com/fKt7061CWv— Islamabad Police (@ICT_Police) February 13, 2023بطور ڈی آئی جی /سی پی او آ پر یشنز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مختلف بر انچوں کا دورہ کیا ، جس میں افسران سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اور واضح رہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہو کہ وہ یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔سید ندیم بخاری اسلام آباد کے رہنے والے ہیں، جبکہ ان تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ اس سے پہلے وہ ایس ایس پی اسلام آباد رہ چکے ہیں۔وہ 2 سال ہری پور میں ڈی پی او ر 1.5 سال مانسہرہ میں ڈی پی او رہے، اسکے بعد اٹک اور پھر ڈی پی او چارسدہ رہے۔ راولپنڈی میں سی پی او رہنے کے بعد اب اسلام آباد میں ڈی آئی جی تعینات ہو گئے ہیں۔سید شہزاد ندیم بخاری خیبر پختونخوا میں دبنگ ڈی پی او کے نام سے مشہور تھے، جو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، دو ماہ قبل سید ندیم بخاری  نے کرپشن ثابت ہونے پر ایس ایچ صدر کو معطل کر دیا تھا۔سید شہزاد ندیم بخاری کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ خفیہ دورے کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کورشوت آفر کرتے تھے تاکہ ان اہلکاروں کے بارے میں پتا لگایا جا سکے جو شہریوں کی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جس ادارے میں سب سے زیادہ احتساب ہوتا ہے وہ پولیس کا ادارہ ہے، عوام کیلیے میرے ادارے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ، سفارتی بیک چینل رابطے اور خطے کے بڑے کھلاڑی: جنگ کے دہانے پر کھڑی دو جوہری طاقتوں کو سیزفائر پر کیسے رضامند کیا گیا

کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں، جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان جنگ بندی پر عمل پیرا ہے، انڈیا نے خلاف ورزی کی تو جواب دیں گے: پاکستانی فوج

’کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے وعدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں تاہم فریق مخالف نے خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ اس خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

حیدرآباد کی کراچی بیکری کے خلاف مظاہروں کے بعد مالکان کا ’نام بدلنے کی کوشش‘ رکوانے کا مطالبہ

رفال طیارے ’گرائے جانے‘ سے متعلق سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب: ’نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں‘

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

وطن کا سوال ہو تو ہر پاکستانی سپاہی ہے۔۔ عام شہری کی بھارتی ڈرون گرانے کی ویڈیو جس نے اسے پوری قوم کا ہیرو بنا دیا ! دیکھیں

آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو کتنے بلین ڈالرز کا نقصان پہنچا؟ اسٹاک مارکیٹ بھی زمین بوس

ہدف کی جانب سمت تبدیل کر سکتا ہے۔۔ الفتح ون میزائل کی وہ خصوصیات جنھوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا

ماورا کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔۔ ہرش وردھن رانے کے بیان پر ماورا حسین نے کیا منہ توڑ جواب دیا؟ امیر گیلانی بھی خوش ہوگئے

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔ ملک بھر میں پاک فوج کے جوانوں کا شاندار استقبال ! ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی