
پنجاب حکومت نے گیارہ مارچ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔