لاہور میں پھر دفعہ 144 نافذ


لاہور: نگران پنجاب حکومت نے لاہور بھر میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کر دی۔نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہو گی جبکہ 12 مارچ کے لیے پنجاب حکومت نے ریلی نکالنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگ عدالت جانا چاہتے ہیں تو جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں دفعہ 144 صرف ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے اور اگر مزاحمت کی گئی تو دفعہ 144 کو آگے بڑھا دیا جائے گا۔عامر میر نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد انتخابی مہم شروع کی جاسکتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج انتظامیہ کے مذاکرات ہوئے اور ریلی نہ نکالنے کا مشورہ دیا ہے اور ہمیں امید ہے تحریک انصاف قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اہم میچ ہونے جا رہا ہے جبکہ لاہور میں آج میراتھون اور سائیکل ریس بھی ہو گی۔ پی ٹی آئی سربراہ نے آج اہم دن پر ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی نے گزشتہ ریلی بھی پی ایس ایل کے میچ والے دن نکالی تھی۔یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے لیے آج سب سے بڑا ایونٹ پاکستان سپرلیگ کا ہے اور میچ کے لیے ٹیموں کو اسٹیڈیم لانا اور پھر ہوٹل چھوڑنا ایک بڑا چیلنج ہے اس لیے ہماری درخواست ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 8 مارچ والی موت بھی پولیس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے جبکہ عمران خان، فواد چودھری اور یاسمین راشد بھی مان گئے کہ ظل شاہ کی موت ایک حادثہ تھا۔ پچھلی دفعہ سے زیادہ بہتر انتظامات اس بار آپ کو دیکھنے کو ملیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

افغانستان سے آئے 54 شدت پسند ہلاک: ’یہ گروہ پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنا چاہتا تھا‘، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 شدت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی معیشت کے لیے مددگار نہیں: محمد اورنگزیب

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں کا حملہ، عمارت کے شیشے توڑ دیے

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع کا خواجہ آصف

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے سلامتی کونسل میں کامیابی حاصل کی، بھارت مایوسی کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی