راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت


لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں بلٹ ٹرین منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کیلیے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر، چیئرمین ریلوے اور دیگر شامل ہیں۔مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کریں گی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے عوام سے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے، مریم نواز عوام کیلیے سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات چاہتی ہیں۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران ایئر پنجاب ایئر لائن اور بلٹ ٹرین کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنائی تھی۔عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ ایک سال کے اندر ایئر پنجاب کی سروس شروع کر دی جائے گی، ایئر لائن کیلیے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے، سروس کم سے کم 8 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 1 سال میں شروع ہو جائے گی۔بلٹ ٹرین کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان ریلوے سے اشتراک کے بعد بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کے مزید 6 روٹس کیلیے ہائی اسپیڈ ٹرین شروع کی جائے گی۔انہوں نے بتایا تھا کہ 5 سال کے بعد جب حکومت رخصت ہوگی تو پنجاب سب صوبوں میں آگے ہوگا، پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنے صوبے میں ایئر پنجاب چلائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں: جسٹس مندوخیل

چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان

چین پاکستان کے اپنی خودمختاری اور سکیورٹی کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

افغانستان سے آئے 54 شدت پسند ہلاک: ’یہ گروہ پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنا چاہتا تھا‘، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 شدت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی معیشت کے لیے مددگار نہیں: محمد اورنگزیب

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی