توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ، 30 مارچ کو طلب


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوگئے، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عمران خان کو گیٹ پر حاضری لگوانے کی اجازت دی گئی، عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 30 مارچ کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال نے کی، خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا عمران خان کو سکیورٹی کی جانب سے روکا جا رہا ہے، شیلنگ کی جا رہی ہے۔جج ظفر اقبال نے کہا میں انتظار کرنے کو تیار ہوں، ایسا نہیں کہ میں کہوں کہ ساڑھے 3 بج گئے تو بات ختم ہو گئی، اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا ہمیں نہیں پتہ باہر ہو کیا رہا ہے، کیا واقعی سکیورٹی نے عمران خان کو روکا ہوا ہے یا وہ خود رکے ہیں، ان کو معلوم ہے کہ ساڑھے 8 بجے آپ کی عدالت کا وقت شروع ہوتا ہے، اب وہ لاہور سے نکلیں ہی ساڑھے 8 بجے تو کیا کریں۔عدالت نے کہا یہ نہیں ہو گا کہ کسی کو روک کر کہا جائے کہ عدالتی وقت ختم ہو چکا، عدالت نے عمران خان کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پہنچ گئے ہیں ہم بھی دو گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں، کارکنان آئے ہوئے ہیں تو کیسے روک سکتے ہیں۔عدالت نے پوچھا اب عمران خان کہاں پہنچے ہیں، وکیل شیر افضل نے جواب دیا جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے اپنے نائب کورٹ کو ایس او پیز اور ایس ایس پی لیول کے افسر کو ساتھ لے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جا کے بتائیں کہ جو ایس اوپیز طے ہے اس کے مطابق عمران خان کو اندر آنے دیا جائے، معزز جج نائب کورٹ کو ہدایات دے کر واپس چیمبر چلے گئے۔وکیل بابر اعوان نے عدالتی عملے سے مقالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو پیغام دیں کہ عمران خان پر شیلنگ کی جا رہی ہے، جس کے بعد عمران خان کی سکیورٹی ٹیم کا فرد زخمی حالت میں کمرہ عدالت میں پہنچ گیا، لاہور سے سکیورٹی کو مینج کر رہا ہوں پھر بھی پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لیگل ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری لگوانے کیلئے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کو گاڑی میں حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، سٹاف بھیج کر حاضری لگائی جائے۔عدالت نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری لگوانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری فارم گیٹ پر بھجوا دیا، حاضری فارم پر عمران خان کے دستخط کروا کے مجموعے کو منتشر کر دیا جائے، ہم جنگ نہیں چاہتے سکون چاہتے ہیں، معزز جج ظفر اقبال نے ایس پی سے پوچھا کہ عمران خان کی گاڑی کہاں کھڑی ہے۔ایس پی نے عدالت سے کہا کہ مجھے دو منٹ دیں، میں خود عمران خان سے حاضری فارم پر دستخط کروا کے لاتا ہوں، میرے ساتھ 3 لوگوں کو آنے کی اجازت دے دیں، جس کے بعد حاضری لگوانے کیلئے عدالتی عملہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس پہنچا اور حاضری فارم پر دستخط کروائے۔عدالت نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اگر گاڑی میں حاضری لگا لی جائے تو سماعت کی کارروائی کا کیا کیا جائے گا، جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ فرد جرم کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، عدالت نے پوچھا کیا آج آپ بحث کرنا چاہتے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ نہیں آج تو ممکن نہیں کہ بحث کی جائے، کیس کی سماعت کا وقت بھی مقرر کر لیتے ہیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چلیں پھر بحث ایف ایٹ کچہری میں ہی سنیں گے، کیا آپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی بھی کوئی درخواست دے رکھی ہے، عدالت نے سینئر پولیس آفسر کو طلب کر لیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہماری تجاویز ہیں کہ ہفتہ کا دن رکھ لیتے ہیں، میں خواجہ صاحب کے ساتھ ساری رات جاگتا رہا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی