
خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث پریڈ کو مؤخر کیا گیا تھا،ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔