ٹی20 رینکنگ: پاکستانی ٹیم کا تیسرا جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان کا چوتھا نمبر


آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ، راشد خان نمبر ون بولر بن گئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق انڈیا کے سوریا کمار یادو ٹی20 کرکٹ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں۔اس کے علاوہ افغان لیگ سپنر راشد خان بولر کی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی سٹار شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔بیٹرز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی20 رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شاداب خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بدھ کے روز جاری کی گئی نئی ٹی20 رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں سوریا کمار یادو پہلے، محمد رضوان دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے تیسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم چوتھے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں، جنوبی افریقہ کے رائیلی رُوسو چھٹے، یو اے ای کے محمد وسیم ساتویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان آٹھویں، آسٹریلیا کے ایرون فِنچ نویں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح بولرز کی فہرست میں راشد خان پہلے، سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا دوسرے، افغانستان کے فضل حق فاروقی تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ چوتھے، انگلینڈ کے عادل رشید پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چھٹے، انگلینڈ کے سیم کرن ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اینرک نوکیا نویں اور نیوزی لینڈ کے مچل سیٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی20 ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)ٹی20 میں اگر آل راؤنڈرز کی رینکنگ پر نگاہ ڈالی جائے تو شکیب الحسن کا پہلا، انڈیا کے ہارڈک پانڈیا کا دوسرا اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسرا نمبر ہے۔شاداب خان چوتھے، سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا پانچویں، نمیبیا کے جے جے سمٹ چھٹے، زمبابوے کے سکندر رضا ساتویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آٹھویں، نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نویں اور انگلینڈ کے معین علی دسویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی20 ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

’پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم‘، پی ایس ایل کے انڈین براڈکاسٹنگ عملے کی واپسی

پاکستان ویمن کرکٹ کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

پشاور زلمی کی جیت کا سہرا کس کے سر ہے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی