کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 11 افراد ہلاک

کراچی سائیٹ ایریا میں زکوۃ اور آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ میں بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ واقعہ جمع کی شام شہر کے سائیٹ ایریا میں پیش آیا ہے، ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے بی بی سی کو بتایا کہ ایس کے ڈائننگ نامی فیکٹری میں زکوۃ کی نقد رقم اور آٹا تقیسم کیا جا رہا تھا جس کے دوران خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک پانچ سے زائد افراد ہلاک ہیں اور متعدد زخمیوں کو ہپستال پہنچایا جا رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹر سمیعہ سید نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اجازت کے بغیر راشن اور زکوۃ کی تقیسم کی جا رہی تھی۔ پولیس نے فیکٹری کے مینجر سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس وقتے میں غفلت برتنے پر مقدمہ بھی دائر کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ فیکٹری مالکان ماہ رمضان میں ہر سال زکوۃ اور راشن تقیسم کرتے ہیں اورجمعے کے دن تیسرا روز تھا۔ اس سے قبل دو روز سو کے قریب لوگ آئے تھے لیکن جمعے کی شام ان کی تعداد دوگنی ہوگئی دھکم پیل کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ پیروں تلے روندے گئے۔انہوں نے بتایا فیکٹری کے احاطے میں پانی بھرگیا اب کسی نے شرارت کرکے پانی چھوڑا یا پائپ پھٹ گیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ نورس چورنگی کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سات سال سے لیکر65سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔فلاحی تنظیم ایدھی فاونڈیشن کے اہلکار سعد ایدھی نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ دو روز سے فیکٹری مالکان لوگوں میں دو دو ہزار نقد تقسیم کر رہے تھے۔ یہ سن کر آج بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے لیکن آج تقیسم نہیں ہوئی لوگوں کو ہٹانے کے لیے مارپیٹ بھی ہوئی، اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور لوگ گر گئے وہاں گٹر کا پانی بھی موجود تھی جو بھی لوگوں کے ناکوں سے اندر چلا گیا اور بعض ہلاکتیں اس کی وجہ سے بھی ہوئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ اور آئی ایس آئی سربراہ کی بطور مشیر قومی سلامتی تعیناتی: عاصم ملک کون ہیں اور پاکستان حکومت کا یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی