نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کو آمر قرار دے دیا


جیل سے رہا ہونے والے کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آمر قرار دے دیا اور کہا کہ بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پٹیالہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے بیان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اس ملک کی ڈھال ہے۔ جب بھی یہاں آمریت آئی ہے تو راہول گاندھی کی قیادت میں ایک انقلاب آیا۔نوجوت سنگھ سدھو نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت اس ریاست میں صدر راج نافذ کرنا چاہتی ہے جہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اقتدار میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی صدر راج لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ یہ لوگ پنجاب کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ میں راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور ہر کانگریس ورکر کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔خیال رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ بعد جیل سے رہاکیا گیا۔واضح رہے کہ 34 برس قبل کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کے کیس میں انہیں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

اداکار پریش راول کا ’اپنا پیشاب پینے سے صحت یابی‘ کا دعویٰ: کیا پیشاب سے بیماری کا علاج ممکن ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی